صنعتی مسائل کے حل سے انڈسٹری ترقی کرے گی اور حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے ‘پیاف

نئی حکومت صنعتوں کی ترقی کیلئے پیداواری لاگت میں کمی کیلئے اقدامات کرے ‘عرفان اقبال شیخ/ تنویر احمد صوفی/شاہزیب اکرم

جمعہ 10 اگست 2018 16:30

صنعتی مسائل کے حل سے انڈسٹری ترقی کرے گی اور حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے ‘پیاف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2018ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے کہا ہے کہ ملکی معاشی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ صنعت و تجارت سے وابستہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں تبھی انڈسٹری ترقی کرے گی اور حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے ۔چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ ،وائس چیئرمین پیاف تنویر احمد صوفی اور خواجہ شاہزیب اکرم نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ صنعتوں کی ترقی کیلئے پیداواری لاگت میں کمی کیلئے اقدامات کیے جائیں جن میں بجلی اور سوئی گیس کی قیمتوںمیںکمی ازحد ضروری ہے۔

صنعتوں کی بلند پیداواری لاگت سے اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ سے ملکی برآمدات کمی کا شکار ہیں پاکستان کے ہمسائیہ ممالک میں صنعتی شعبہ کیلئے بجلی و گیس کے نرخ کم ہیں جن سے ان ممالک کی برآمدات بڑھ رہی ہیں جبکہ پاکستان میں پیداواری لاگت بڑھنے سے اشیاء مہنگی اور برآمدات کمی کا شکار ہیں جس سے تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے جسے دور کرنے کیلئے مثبت اقدامات کی ضرورت ہے صنعتوں کیلئے بجلی کی بلاتعطل فراہمی اور بجلی و گیس کی قیمتوںمیں کمی لاکر ریلیف دیا جائے تاکہ صنعتی شعبہ ترقی کرسکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیداواری لاگت بڑھنے سے صنعتوں کی شرح نمو کم ہو کر رہ گئی ہے جس سے صنعتکاروتاجر برادری پریشانی کا شکار ہیں کیونکہ بڑھتے ہوئے بے جا ٹیکس اور گیس و بجلی کی قیمتوں میں خطے کے دیگر ممالک کی نسبت اضافہ سے اشیاء کی پیداواری لاگت دن بدن بڑھ رہی ہیں جس سے بالواسطہ طور پر عوام متاثر ہورہی ہے اس لیے حکومت کو اس ضمن میں موثراور فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ تجارتی خسارہ میں کمی ہوسکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں