گزشتہ ہفتے 17اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ،سب سے زیادہ بوجھ غریب ترین طبقے پر پڑا

قیمتوں میں 19 فیصد اضافہ ہوا،7اشیا ء کی قیمتوں میں 9 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ‘ ادارہ شماریات

ہفتہ 11 اگست 2018 20:36

گزشتہ ہفتے 17اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ،سب سے زیادہ بوجھ غریب ترین طبقے پر پڑا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2018ء) ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 17اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوااورمہنگائی کاسب سے زیادہ بوجھ غریب ترین طبقے پر پڑا۔ اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 17 اشیا کی قیمتوں میں 19 فیصد اضافہ جبکہ 7اشیا ء کی قیمتوں میں 9 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ ہفتے جن اشیا ء کی قیمتوں میں اضافہ ہواان میں سب سے زیادہ ٹماٹر کی قیمت اوسطاً70 روپے فی کلوسے بڑھ کر 84 روپے تک پہنچ گئی۔

اس دوران ایل پی جی سلنڈر1368روپے سے بڑھ کر1447 روپے تک پہنچ گئی۔ چینی، گھی، دال چنا، دال مسور، انڈے، گڑ، سرخ مرچ، چاول، آٹا، گندم اور پکا ہوا گوشت بھی مہنگے ہوئے۔ادارہ شماریات کے مطابق جن 7اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے ان میں مرغی کے علاوہ آلو، پیاز، دال مونگ، دال ماش اور سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی کاسب سے زیادہ بوجھ غریب ترین طبقے پر پڑاہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں