حکومت پنجاب کی طرف سے پیف پارٹنر ز کی ماہانہ ادائیگیوں کیلئے فنڈز کے اجراء اور منتقلی کی ہدایات جاری کردی ‘ترجمان پیف

پیر 13 اگست 2018 19:00

حکومت پنجاب کی طرف سے پیف پارٹنر ز کی ماہانہ ادائیگیوں کیلئے فنڈز کے اجراء اور منتقلی کی ہدایات جاری کردی ‘ترجمان پیف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن(پیف) کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پرمحکمہ خزانہ حکومت پنجاب نے پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے پارٹنرسکولوں کی ماہانہ ادائیگیوںکے لیے تقریباًپونے چارارب روپے کے فنڈز کے اجراء اور منتقلی کی بابت اکائونٹنٹ جنرل پنجاب کو ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

امید کی جاتی ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے پارٹنرسکولوں کو انشاء اللہ ماہانہ ادائیگیاں فنڈز کی منتقلی کے فوراًبعد بلا تاخیر شروع کردی جائیںگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں