ایل پی جی کی قیمت میں 15روپے فی کلو اضافہ

جمعہ 17 اگست 2018 16:15

ایل پی جی کی قیمت میں 15روپے فی کلو اضافہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) ایل پی جی کی قیمت میں 15روپے فی کلو اضافہ کردیاگیا ۔ چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھر کے مطابق قیمت میں اضافے سے گھریلو سلنڈر 177روپے جبکہ کمرشل سلنڈر 681روپے مہنگا ہوگیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ 95فیصد لوکل ایل پی جی کو بین الاقوامی قیمت سے بھی زیادہ قیمت پر فروخت کیا جا رہا ہے۔ اوگرا نوٹیفیکیشن کے بغیر ہی ملک بھر میں ایل پی جی قیمتوں میں اضافہ قابل تشویش بات ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہمار ا مطالبہ ہے کہ حکومت کے ایل پی جی پالیسی 2016 کے مطابق ایل پی جی پروڈیوسر کی قیمت 30000فی میٹرک ٹن مقرر کی جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں