چیئرمین پیاف کی تاجر برادری سے (کل )جشن آزادی کنسرٹ میں شرکت کی اپیل

جمعہ 17 اگست 2018 21:19

چیئرمین پیاف کی تاجر برادری سے (کل )جشن آزادی کنسرٹ میں شرکت کی اپیل
لاہور۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) کے چئیرمین عرفان اقبال شیخ نے لاہور کی تاجربرادری سے اپیل کی ہے کہ وہ کل بروز ہفتہ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں جشن آزادی کنسرٹ میں بھر پور شرکت کر یں،یہ کنسرٹ ایل ڈی اے ،الفتح گروپ ، اور میاں سیلم کے باہمی اشتراک و تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے، تمام ٹکٹ شہری بنک آف پنجاب کی تمام شاخوں سے حاصل کر سکتے ہیں، چئیرمین پیاف عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ ٹکٹوں کی رقم سپریم کورٹ آف پاکستان کے دیامیر،بھاشا ڈیم ٖفنڈ میں جمع ہو گی،کنسرٹ کا مقصد لاہور کے شہریوں اور کاروباری طبقہ کو مثبت سرگرمیوں کا حصہ بنانا ہے، میوزیکل کنسرٹ میں نام ور فنکار حمیرا ارشد، شفقت امانت علی و دیگر پر فارم کریںگے، کنسرٹ میں پر فارم کرنے والے تمام فنکاروں کے اخراجات مقامی تاجر برادری تنظیمیں ادا کریں گی، عرفان اقبال شیخ نے کہا لاہوری عوام اور کاروباری طبقہ اپنی فیملی کے ساتھ یہ کنسرٹ سے بھرپور لطف اندوز ہو گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں