لاہور چیمبر ی اور ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن کے باہمی اشتراک سے سپلائرز اینڈ وینڈرز ڈیفنس نمائش سیوڈیکس" اختتام پذیر

ہفتہ 18 اگست 2018 21:43

لاہور چیمبر ی اور ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن کے باہمی اشتراک سے سپلائرز اینڈ وینڈرز ڈیفنس نمائش سیوڈیکس" اختتام پذیر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن کے باہمی اشتراک سے منعقدہ "سپلائرز اینڈ وینڈرز ڈیفنس نمائش سیوڈیکس"تین روز تک انتہائی شاندار طریقے سے جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوگئی۔ ڈیفنس ایکسپورٹ آرگنائزیشن ، پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے عہدیداروں، لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید، سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید، نائب صدر ذیشان خلیل اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے نمائش میں شرکت کی۔

تینوں روز ہزاروں افراد نے نمائش کا دورہ کیا، ان میں مقامی اور غیرملکی دونوں ہی شامل تھے۔ نمائش میں 250سے زائد سٹالز لگائے گئے تھے، ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن کے 112جبکہ بقیہ سٹالز نجی شعبہ کی طرف سے لگائے گئے تھے۔

(جاری ہے)

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید نے کہا کہ سیوڈیکس نمائش نے نہ صرف پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تصور کو بہترین عملی صورت دی ہے بلکہ یہ دفاعی شعبہ میں بھی ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی، حکومتی ادارے اور نجی شعبہ ملکر ملک کے دفاعی شعبہ کو مضبوط کریں گے اور اس شعبہ کی برآمدات میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دفاعی شعبہ کی صلاحیتوں کو ساری دنیا تسلیم کرتی ہے، مشترکہ کوششوں سے پاکستان بین الاقوامی دفاعی مارکیٹ کا بڑا حصہ حاصل کرسکتا ہے جس سے ملک میں قیمتی زرمبادلہ آئے گا۔ نمائش کے اختتام پر سٹالز ہولڈرز میں تعریفی اسناد اور شیلڈیں بھی تقسیم کی گئیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں