محکمہ لائیوسٹاک کاعملہ پنجاب بھرمیں ڈیوٹی پر مامور

پیر 20 اگست 2018 20:27

محکمہ لائیوسٹاک کاعملہ پنجاب بھرمیں ڈیوٹی پر مامور
لاہور۔20 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) محکمہ لائیوسٹاک پنجاب کی جانب سے قربانی کے جانوروں کی تندرستی یقینی بنانے اورانہیں وبائی امراض سے محفوظ رکھنے کے لیے صوبہ بھرمیں چیک پوسٹیں اورویٹرنری کیمپس قائم کردیئے گئے ہیں، جہاں پر علاج ومعالجہ کے ساتھ ساتھ چچڑیوںسے بچائو کے لیے سپرے کابھی انتظام کیاگیاہے، یہ سپرے ایک فیصد محلول پر مشتمل ہے جوکہ انسانوں اورجانوروں دونوںکے لیے مضر نہیںہے، پنجاب کی طرح صوبائی دارالحکومت لاہورکے داخلی و خارجی راستوں اور جانوروںکے تمام سیل پوائنٹس پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک لاہورکی سربراہی میں ماہرویٹرنری ڈاکٹرز کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو دن رات قربانی کے جانوروںکاعلاج کرنے اورانہیں وبائی امراض سے محفوظ بنانے میں مصروف عمل ہیں،یاد رہے کہ حکومت پنجاب ہرسال قربانی کے موقع پر چچڑمارسپرے اوردیگرحفاظتی انتظامات کے ذریعے قربانی کے جانوروں کی صحت اورتندرستی کویقینی بنانے کی ہرممکن کوشش کرتی ہے، ایڈیشنل ڈائریکٹرلائیوسٹاک لاہور ڈاکٹر زبیرباری کی سربراہی میں ضلع لاہورکے تمام داخلی وخارجی راستوں، ویٹرنری ہسپتالوں، موبائل ویٹرنری ڈسپنسریوں اورمویشی منڈیوںمیں تعینات عملہ 20جولائی 2018سے ہی اپنے پیشہ ورانہ فرائض نہایت تندہی سے سرانجام دے رہاہے جہاں دوسرے صوبوں اوراضلاع سے لائے جانے والے جانوروں کے حفاظتی اقدامات کے تحت بھرپورنگرانی کی جارہی ہے، جس میں 60,455جانوروںکاعلاج ومعالجہ اور 2,57,937جانوروںکو سپرے کرنے کے ساتھ ساتھ 25,680جانوروں کو ڈپ کیا گیا، یاد رہے کہ محکمہ مویشی خریدنے والے افراد کو یہ پیغام بارہا دے رہا ہے کہ چچڑمارسپرے سے جانوروںکو یاانسانوںکو کوئی نقصان نہیں اوریہ ایک محفوظ دوائی ہے جس کا اثرصرف اورصرف چچڑوں پر ہوتا ہے، جو اس دوائی کے سپرے سے موقع مرجاتے ہیں، عید الاضحی کے تناظرمیں ان سرگرمیوںکو عید کی صبح تک جاری رکھا جائیگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں