لاہور چیمبر کے انتخابات میں پیاف فائونڈرز الائنس کا کلین سویپ

پیر 24 ستمبر 2018 22:40

لاہور چیمبر کے انتخابات میں پیاف فائونڈرز الائنس کا کلین سویپ
لاہور۔24 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) لاہور ایوانِ صنعت و تجارت کے کارپوریٹ کلاس کے انتخابات برائے 2018-19میں پیاف فائونڈرز الائنس نے 7نشستوں پر کلین سویپ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرلی۔3114ووٹرز میں سے 1423کارپوریٹ ممبران نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا جن میں سی15ووٹ تکنیکی بنیادوں پر مستر کردئیے گئے۔ پیاف فائونڈرز الائنس نی822پینل ووٹ حاصل کیے اور بزنسمین فرنٹ کو302پینل ووٹ ملے ۔

(جاری ہے)

انفرادی طور پر پیاف فائونڈر الائنس کے ڈاکٹر محمد ارشد نے 976ووٹ، الماس حیدر نے 1023، نوید اللہ خان نے 972، عاقب آصف نے 979، خالد عثمان نے 941، وقار احمد نے 966اور خواجہ شہزاد ناصر نے 962ووٹ حاصل کیے۔ بزنسمین فرنٹ کی جانب سے آصف خان نے 427، طاہر ملک نے 421، خالد نعیم نے 409، عاطف امین نے 433، محمد حسین 401، راشد حمید مہر نے 391اور شہزاد رشید انجم نے 356ووٹ حاصل کیے۔ الیکشن کمیشن میاں مظفر علی ، سہیل لاشاری اور ہارون شفیق چودھری پر مشتمل تھا۔ دوسرے مرحلے میں ایسوسی ایٹ کلاس کی8نشستوں کے لیے پولنگ آج25ستمبرکو منعقد ہوگی جس میں 9783ووٹرز ممبران اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں