مختلف ممالک کے 150بڑے خریداروں نے عالمی نمائش میں شرکت کی یقین دہانی کرا دی‘ کارپٹ ایسوسی ایشن

نمائش کی تیاریوں کیلئے فنڈز ریلیز کر نے پر ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے مشکور ہیں ‘ عہدیداروںکی گفتگو

بدھ 26 ستمبر 2018 13:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 150بڑے خریداروں نے اکتوبر میں پاکستان میں منعقد ہونے والی کارپٹ کی عالمی نمائش میں شرکت کی یقین دہانی کر ادی ہے ،غیر ملکی خریداروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر سودے کئے جانے کا امکان ہے جس سے کارپٹ انڈسٹری کو تقویت ملے گی ،ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کی جانب سے نمائش کی تیاریوں کیلئے فنڈز ریلیز کرنے پر انتہائی مشکور ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبد الطیف ملک نے اپنی زیرصدارت اجلاس میں کیا ۔اس موقع پر کارپٹ انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین سعید خان ، ممبر ایگزیکٹو و کوارڈی نیٹر ریاض احمد، میجر (ر) اختر نذیر سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔عہدیداروں کی جانب سے نمائش کی تیاریوں کیلئے تعاون فراہم کرنے پر ڈائریکٹر جنرل ٹڈیپ میاں ریاض احمد سے اظہار تشکر کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ نمائش کی کامیابی کیلئے کوئی کسرا ٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

(جاری ہے)

عبد الطیف ملک نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 150بڑے خریداروںنے اکتوبر میں منعقدہ پاکستانی نمائش میں شرکت کے حوالے سے یقین دہانی کرادی ہے جو انتہائی حوصلہ افزاء ہے ۔حکومت نمائش میں شرکت کیلئے آنیوالوں سے رابطوں کا میکنزم بنائے تاکہ پاکستانی مصنوعات کی ان ممالک کی منڈیوں میں رسائی میں آسانی ہو ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں