یونائٹڈ بزنس گروپ کی سینٹرل کورکمیٹی کا اجلاس15 اکتوبر کولاہور میںہوگا

اجلاس میں ایف پی سی سی آئی الیکشن کی تیاریوں،امیدواروں کی نامزدگیوں پر غور کیا جائے گا

پیر 8 اکتوبر 2018 15:30

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2018ء) یونائٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی ) کی سینٹرل کورکمیٹی کا اجلاس گروپ کے چیئرمین افتخار علی ملک کی لاہور میں واقع رہائش گاہ پر 15 اکتوبر کو ہوگا جس میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری( ایف پی سی سی آئی) کے انتخابات برائی2018ء کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اس موقع پر گروپ کی جانب سے صدر ،سینئرنائب صدر اور نائب صدورکے لیے امیدواروں کی نامزدگیوں پر بھی غورہوگا۔

گروپ کے ترجمان گلزار فیروز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مرکزی کورکمیٹی کے اجلاس میں گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر خصوصی طور پر شریک ہوں گے جبکہ سیکرٹری جنرل زبیر طفیل،سینیٹر عبدالحسیب خان، سینیٹر الیاس بلور، خالدتواب، مرزا اختیار بیگ، صدر ایف پی سی سی آئی غضنفربلور،سینئرنائب صدرمظہر اے ناصر اور نائب صدور کے علاوہ سینئررہنماریاض الدین شیخ،گلزار فیروز، میاں محمد ادریس،انجینئر دارو خان، مس شبنم ظفر، ممتاز شیخ،عبدالرئوف عالم، ظفر بختاوری،نوراحمد خان، ملک سہیل حسین،مسز ناہید مسعود،حاجی افضل،زاہد شنواری، عامرعطا باجوہ ،حنیف گوہراور دیگر ممبران بھی شرکت کریںگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ گروپ کے رہنماء دسمبر میں ہونے والے فیڈریشن الیکشن کے سلسلے میں انتخابی مہم کا لائحہ عمل طے کریں گے اس کے علاوہ علاقائی سطح پرنمائندگان کو ذمہ داریاں بھی سونپی جائیں گی۔گلزارفیروز نے بتایا کہ افتخار علی ملک اور ایس ایم منیر نے تمام صوبائی کورکمیٹیوں کو بھی ہدایت کردی ہے کہ آئندہ انتخابات کے لیے بھرپور تیاریاں کی جائیں ،ہم جمہوری تقاضوں کے مطابق الیکشن لڑیں گے اور کسی بھی مخالف گروپ کو فرار کا راستہ نہیں دیں گے۔فیڈریشن سے کرپشن اور بدعنوانیوں کا خاتمہ کیا اور آئندہ بھی یو بی جی الیکشن میں کامیاب ہوکر فیڈریشن کو مزید مضبوط بنائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں