غریب فارمرز کی مالی حالت سدھارنے اور پروٹین کی کمی کو پورا کرنے کیلئے محکمہ لائیو سٹاک دیسی مرغیوں کی فراہمی یقینی بنائے گا،فیصل حیات خان جبوانہ

پیر 8 اکتوبر 2018 19:43

غریب فارمرز کی مالی حالت سدھارنے اور پروٹین کی کمی کو پورا کرنے کیلئے محکمہ لائیو سٹاک دیسی مرغیوں کی فراہمی یقینی بنائے گا،فیصل حیات خان جبوانہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اکتوبر2018ء) غریب فارمرز کی مالی حالت سدھارنے اور پروٹین کی کمی کو پورا کرنے کے لئے محکمہ لائیو سٹاک دیسی مرغیوں کی فراہمی یقینی بنائے گا ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر فیصل حیات خان جبوانہ نے گزشتہ روز سول ویٹرنری ہسپتال برکی کے خصوصی دورہ کے دوران کیا انہوں نے ہسپتال میں(200) پولٹری یونٹس تقیسم کئے انہوں نے ہسپتال میں قائم سہولت سنٹر کا معائنہ کرتے ہوے غریب فارمرز کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوے ہدائت کی کہ غریب فارمرز کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں انہوں نے کہا کہ حکومت دیسی مرغیوں کی سکیم جاری رکھنے میں محکمہ کی بھرپور معاونت کرے گی مشیر موصوف نے ہسپتال میں پودا بھی لگایا اس موقع پر ڈائریکٹر لاہور ڈویژن اور ڈائریکٹر ٹیلی کمیونی کیشن کے علاوہ ہسپتال کے عملہ اور علاقہ کے معززین کی اکثریت نے شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں