روپے کی بے قدری اورڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ملکی معیشت کیلئے نقصان دہ ہے خادم حسین

ڈالر کی قیمت میں اضافہ سے غیر ملکی قرضوں میں بھی اربوں روپے کا اضافہ تشویشناک ہے،ڈالرکی قیمت بڑھنے سے خام مال مہنگا اور ملک میں ہوشربا مہنگائی جنم لے گی سینئر نائب صدر فیروز پور بور ڈلاہور

منگل 9 اکتوبر 2018 18:12

روپے کی بے قدری اورڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ملکی معیشت کیلئے نقصان دہ ہے خادم حسین
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2018ء) پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن و سینئر نائب صدر فیروز پور بورڈ لاہور خادم حسین نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ قرضوں کے حصول کیلئے مذاکرا ت اور ڈالر کی قیمت میں کمی کے مطالبہ کے ساتھ ہی ڈالر کی قیمت میں 2روپی10پیسے تک اضافہ پر تشویش ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

خادم حسین نے کہا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے صنعتوں میں استعمال ہونے والا خام مال مہنگا ہونے سے ملک میں ہوشربا مہنگائی جنم لے گی اس کے ساتھ ساتھ حکومتی قرضوں میں بھی اربوں روپے کا اضافہ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے کا سب سے زیادہ اثر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر پڑے گا جو بیشتر درآمد کی جاتی ہیں پٹرول ڈیزل مہنگا ہونے کے نتیجہ میں کرائے اور ٹرانسپورٹ کی لاگت میں اضافے کی شکل میں ظاہر ہوگا جس سے اشیا کی ترسیل کی لاگت بڑھے گی اور نتیجہ عوام کو مہنگائی کی شکل میں بھگتنا پڑے گا اس لیے حکومت ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کرے اور روپے کی قدر میں اضافہ کیلئے فوری اقدامات اٹھائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں