ڈالر 9.50روپے ریکارڈمہنگا،بیرونی قرضوں میں902ارب اضافہ ہوگا‘شہباز اسلم

ڈالر مہنگا ہونے سے درآمدی صنعتی خام مال مہنگا،صنعتی شعبہ پر مالی بوجھ بڑھے گا‘فیروز پور روڈ انڈسٹریل اسٹیٹس

بدھ 10 اکتوبر 2018 15:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2018ء) ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس وانڈسٹری سابق وائس چیئرمین فرایا شہباز اسلم نے روپے کے مقابلہ میں ڈالر ایک ہی روز میں9.50روپے ریکارڈ مہنگا ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روپے 8فیصد سستا ہوکر ڈالر138روپے کا ہوگیا ہے اور اس میں مزید اضافہ متوقع ہے ،ڈالر کی قیمت میں اضافہ سے بیرونی قرضوں میں902ارب روپے مزید اضافہ ہوگا جبکہ ڈالر مہنگا ہونے سے صنعتوں میں استعمال ہونے والا درآمدی خام مال مہنگا ہوگا جس سے صنعتی شعبہ پر مزید مالی بوجھ بڑھے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے فائونڈ ر چیئرمین عدنان بٹ،ارشد بیگ،تنویر احمد،حقیق احمد،شاہد بیگ اور دیگر صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شہباز اسلم نے کہا کہ روپے کی قدر میں استحکام کیلئے اقدامات کیے جائیں کیونکہ مضبو ط معاشی پالیسیوں سے ہی ملکی معیشت مستحکم ہوگی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے کا سب سے زیادہ اثر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر پڑے گا جو بیشتر درآمد کی جاتی ہیں پٹرول ڈیزل مہنگا ہونے کے نتیجہ میں کرائے اور ٹرانسپورٹ کی لاگت میں اضافے کی شکل میں ظاہر ہوگا جس سے اشیاء کی ترسیل کی لاگت بڑھے گی اور نتیجہ عوام کو مہنگائی کی شکل میں بھگتنا پڑے گا اس لیے حکومت ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کرے اور روپے کی قدر میں اضافہ کیلئے فوری اقدامات اٹھائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں