بجلی کا بہترین ترسیلی نظام کاروباری آسانیوں کے حوالے سے پاکستان کی عالمی رینکنگ بہتر کرسکتا ہے‘الماس حیدر
بجلی ان انڈیکیٹرز میں سے ہے جو اس حوالے سے رینکنگ کا تعین کرتے ہیں ،جلد اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر
پیر 15 اکتوبر 2018 19:38
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ لاہور ایک بڑا شہر ہے، یہاں نہ صرف بجلی بلکہ ایئرپورٹس، ریلوے ، روڈ اور دیگر انفراسٹرکچر بہتر کرنا بھی ضروری ہے۔
انہوں نے لیسکو چیف پر زور دیا کہ وہ اپنا ڈسٹری بیوشن، مینجمنٹ اور ڈویلپمنٹ پلان لاہور چیمبر کے ساتھ شیئر کریں۔ انہوں نے کہا کہ آدھی رات کو بھی، جو سسٹم پر کوئی لوڈنہیں ہوتا، لوڈشیڈنگ ہونا ناقابل فہم ہے۔ انہوں نے اووربلنگ اور دیر سے ادائیگی پر دس فیصد جرمانے سمیت دیگر مسائل پر روشنی ڈالی اور انکے جلد حل پر زور دیا۔ لیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مجاہد پرویز چٹھہ نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے سلسلے میں کوئی گڑبڑ نہیں ہورہی، پچھلے سال کی نسبت بجلی سپلائی کی صورتحال بہت بہتر ہے، مرمت اور دیگر کاموں کے لیے بجلی بند کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیسکو کا ٹرانسمیشن سسٹم کراچی کی نسبت ڈبل ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اووربلنگ کے سلسلے میں 80سے 90فیصد خرابیوں کا خاتمہ کردیا گیا ہے، نئے کنکشن دینے کے سلسلے میں نیپرا فریم ورک کی پابندی کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیر سے ادائیگی کی صورت میں دس فیصد جرمانہ کرکے تیس دن کا نوٹس دیا جاتا ہے اور دوماہ لگاتار ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں کنکشن منقطع کردیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹس میں فیڈرز کی بہتری کا کام جاری ہے، حکومت نے اندرون شہر ترسیلی نظام بہتر کرنے کے لیے پانچ سو ملین روپے منظور کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیسکو صارفین کی تعداد پچیس لاکھ سے بڑھ کر چھیالیس لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر نے لیسکو چیف پر زور دیا کہ وہ کوٹ لکھپت انڈسٹیرل اسٹیٹ میں شکایات سنٹر قائم کریں۔ انہوں نے کہا کہ نئے کنکشنز میں تاخیر اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے مسائل بھی فورا حل کیے جائیں۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
پنجاب بھر میں مختلف ٹریفک حادثات میں 596 افراد شدید زخمی ہو گئے
لاہور پریس کلب میں اقراء کلب کی ہفتہ وار نشست
تمام اضلاع اور تحصیلوں میں ڈرائیونگ سکول کے قیام کو یقینی بنایا جائی: مرزا فاران بیگ
خاتون اول ایران ڈاکٹر جمیلہ عالم الہدی کا ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا تاریخی دورہ
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات 24 سے 30 اپریل تک منایا جائیگا، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر
چوہدری قمر عباس پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر مقرر،نوٹیفکیشن جاری
رمضان کیلئے بنائے گئے صوبائی کنٹرول روم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم ..
پنجاب میں سرمایہ کاری پر چینی کمپنی کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، وزیر صنعت چوہدری شافع حسین
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ