اداروں کی استعداد نہ ہونے ،چورراستوں کی وجہ سے اربوں روپے کا ٹیکس خزانے میں جمع نہیں ہوتا‘ٹیکس ماہرین

موجودہ حالات میں فنانشل ایمر جنسی کا نفاذ نا گزیر ،روٹھے اور بھاگے ہوئے این ٹی این ہولڈرز کا اعتماد بحال کیا جائے‘ ذوالفقار خان،عامر قدیر

منگل 16 اکتوبر 2018 13:43

اداروں کی استعداد نہ ہونے ،چورراستوں کی وجہ سے اربوں روپے کا ٹیکس خزانے میں جمع نہیں ہوتا‘ٹیکس ماہرین
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) ٹیکس ماہرین نے کہا ہے کہ حکومت نے بیک وقت کئی محاذکھول دئیے ہیں جو ملکی معیشت کیلئے سود مند ثابت نہیں ، اداروں کی استعداد نہ ہونے اور چور راستوں کی وجہ سے اربوں روپے کا ٹیکس خزانے میں جمع ہونے کی بجائے کہیں اور چلا جاتا ہے ، حکومت ٹیکس کا دائرہ کار بڑھائے جس کیلئے مشاورت سے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

(جاری ہے)

چیئرمین پاکستان ٹیکس فورم ذوالفقار خان اور چیئرمین ریونیو ایڈوائزرایسوایشن عامر قدیر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ سابقہ حکومتوںکی غلط پالیسیوں کی وجہ سے نئی حکومت کو سنگین چیلنجز درپیش ہیں اور اس وقت معیشت کی صورتحال ٹائم بم سے مختلف نہیں ۔اگر گزشتہ دس سالوں کے قرضوں کا شفاف آڈٹ ہو گیا تو قوم کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی ۔ انہوںنے کہا کہ اگرنئی حکومت اقتصادی حالت کو بہتر کرنے میں سنجیدہ ہے تو اسے ہنگامی بنیادوں پر فنانشل ایمر جنسی کا نفاذ کرنا ہوگا ۔روٹھے اور بھاگے ہوئے این ٹی این ہولڈرز کا اعتماد بحال کیا جائے ۔سولو فلائٹ کرنے کی بجائے متعلقہ شعبوں کے ماہرین اور بڑے تاجروں سے مشاورت کا عمل شروع کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں