صنعتوں اور تعلیمی شعبے کے درمیان مضبوط روابط قائم کرنے کیلئے ورکشاپس، کانفرنس اور سیمینار منعقد کرائے جائینگے ‘خواجہ شہزاد ناصر

ترقی یافتہ ممالک کے ہم پلہ آنے کیلئے بہت سے غیرمعمولی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے حکومت کو اس کے لیے کام کرنا چاہیے‘نائب صدر لاہور چیمبر

منگل 16 اکتوبر 2018 17:36

صنعتوں اور تعلیمی شعبے کے درمیان مضبوط روابط قائم کرنے کیلئے ورکشاپس، کانفرنس اور سیمینار منعقد کرائے جائینگے ‘خواجہ شہزاد ناصر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) لاہور چیمبر نے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس اینڈ مینجمنٹ، یو ای ٹی کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد ملک کی معاشی ترقی و خوشحالی کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا ہے۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصراور انسٹی ٹیوٹ آف بزنس اینڈ مینجمنٹ، یو ای ٹی کے ڈین/ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام عباس انجم نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

لاہور چیمبر کے نائب صدر فہیم الرحمن سہگل اور ایگزیکٹو کمیٹی اراکین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ خواجہ شہزاد ناصر نے کہا کہ لاہور چیمبر اس سے قبل بھی تعلیمی اداروں کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کرچکا ہے جس کا مقصد صنعتی شعبے اور تعلیمی اداروں کے درمیان روابط بڑھانا ہے تاکہ وہ ایک دوسرے کی ضروریات سے آگاہ ہوسکیں، اس سے صنعتوں کی ضرورت کے مطابق ہنرمند افرادی قوت پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صنعتوں اور تعلیمی شعبے کے درمیان مضبوط روابط قائم کرنے کے لیے ورکشاپس، کانفرنس اور سیمینار منعقد کرائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے ، اس کے باوجود یہ معاشی ترقی کی دوڑ میں کافی پیچھے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کے ہم پلہ آنے کے لیے بہت سے غیرمعمولی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے لہذا حکومت اور نجی شعبہ کو مل کر اس کے لیے کام کرنا چاہیے۔ ڈاکٹر غلام عباس انجم نے لاہور چیمبر کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس مفاہمتی یادداشت کے دور رس نتائج برآمد ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں