درآمدات کی حوصلہ شکنی کیلئے 570 مصنوعات کی درآمد پر پیشگی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد

ْیہ اقدامات حکومت کے کم سے کم 20 ارب روپے کے اضافی ریونیو کے حصول کا حصہ ہیں،سرکاری ذرائع

بدھ 17 اکتوبر 2018 16:36

درآمدات کی حوصلہ شکنی کیلئے 570 مصنوعات کی درآمد پر پیشگی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) حکومت نے معیشت کی گراوٹ اور دیگر امور کو مد نظر رکھتے ہوئے پیشگی اقدامات کے تحت 570 مصنوعات کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی ہے جس سے ایک طرف تو درآمدات کی حوصلہ شکنی ہوگی جبکہ دوسری جانب کم سے کم20 ارب روپے کا اضافی ریونیو حاصل ہو گا‘سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف بی آر نے ایک ماہ قبل مراسلہ جاری کیا تھا جس کی بعد میں وفاقی کابینہ نے منظوری دیدی،مذکورہ مصنوعات میں پنیر،گاڑیاں‘موبائل فونز‘فروٹس اور سبزیاں شامل ہیں‘انہوں نے بتایا کہ20 ارب روپے کا اضافی ریونیو حکومت اسی سال اکٹھا کریگی جو منی بجٹ کے ذریعے نافذ کئے گئی91 ارب روپے کے نئے محصولات کا حصہ ہے‘ذرائع کے مطابق ایف بی آر کا 570 ٹیرف لائنز کا ٹارگٹ ہے جو برآمدات میں کمی کے اقدامات اور بیرونی شعبہ پر دبائو کو کم کرنے کی کوشش کا حصہ ہے،اس سلسلہ میں ماضی کے دوران تمام اقدامات بے سود رہے ہیں اور مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہونے کے باعث گزشتہ مالی سال کے دوران کرنٹ اکائونٹ خسارہ ریکارڈ 18ارب ڈالر تک پہنچ گیا تھا‘ذرائع نے مزید بتایا کہ570 ٹیرف لائنز میں سے ایف بی آر نے پہلی مرتبہ 80آئٹمز پر ڈیوٹیز متعارف کروائی ہیں جن میں زندہ جانور‘گوشت‘مچھلی ‘انڈے ‘پیپر اور پیپر بورڈ‘موٹر سائیکلز‘سائیکلزجن پر 5 سے 10فیصد ڈیوٹیز عائد کی جائینگی‘باقی جن آئٹمز پر ڈیوٹیز میں ایف بی آر نے نمایاں طور پر اضافہ کیا ہے ان میں سے کچھ آئٹمز میں فش فروزن اینڈ فش فلیٹس، پنیر‘فروٹس اورخشک فروٹس یعنی گری میوے وغیرہ‘جوسز ،تمباکو اور موٹر کارز شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں