دراز کے زیر اہتمام دنیا کی سب سے بڑی سیل کا آغاز 11 نومبر کو ہوگا

جمعرات 18 اکتوبر 2018 16:42

دراز کے زیر اہتمام دنیا کی سب سے بڑی سیل کا آغاز 11 نومبر کو ہوگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) معروف ای کامرس کمپنی دراز پاکستان میں پہلی مرتبہ ’’دنیا کی سب سے بڑی سیل‘‘ 11.11 کا آغاز کر رہی ہے۔ ایک روزہ سیل کیلئے یونی لیور، ایل اوریل، پی اینڈ جی، نیسلے، ایم آئی اور Pel کا تعاون حاصل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایچ بی ایل اس ایونٹ کا بڑا مالیاتی پارٹنر ہوگا۔ اس میگا ایونٹ کے دوران صارفین دراز کی نئی ایپلی کیشن سے مستفید ہو سکیں گے۔

دراز کی 11.11 سیل علاقائی ای کامرس میں انقلاب برپا کرنے کیلئے اپنی طرز کا پہلا ایونٹ ہے۔ 11.11 کا آغاز 2009ء میں ہوا جب دراز کی پارٹنر کمپنی علی بابا نے بلیک فرائیڈے کیلئے ایشیاء کی جانب سے اپنا کردار ادا کیا۔ 11.11 سیل اب پاکستان میں آنے کو تیار ہے۔ اس ایک روزہ ایونٹ میں بلیک فرائیڈے کی نسبت لاتعداد فروخت کی اشیاء شامل ہوں گی۔

(جاری ہے)

صارفین خریداری کا وسیع تجربہ حاصل کر سکیں گے۔

اس کے علاوہ وسیع میگا ڈیلز، فلیش سیلز، ہزاروں برانڈ وائوچرز، مخفی باکسز، بینکوں کی جانب سے رعایتوں سمیت بہت کچھ اس ایونٹ میں شامل ہے۔ نئی دراز ایپلی کیشن پر ایک روزہ سیل ایونٹ ایک ای کامرس کمپنی کیلئے سب سے بڑا ایونٹ ہوگا۔ 11 نومبر 2018ء کو پاکستان میں ایک غیر معمولی سیل کے رجحان کو خوش آمدید کہا جائے گا۔ دراز پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر احسان سایہ نے اس فلیگ شپ سیل کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 11.11 سیل پاکستان میں ای کامرس صنعت میں شامل ہونے کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب صارفین اس بات کا تجربہ حاصل کریں گے کہ دراز ایپلی کیشن میں ان کے لئے کیا ہے تو وہ 11.11 سے پہلے اور 11.11 کے بعد دراز کے بارے میں فرق بیان کر سکیں گے۔ 11.11 سیل میں ڈیلز اور رعایتوں کے علاوہ بہت کچھ شامل ہے۔ یہ سیل ایونٹ یہ ہمارے پورے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو ایک مصنوعی ذہانت، تفریح، وسیع ڈیلز، محفوظ ادائیگیوں کے طریقوں اور 20 لاکھ مصنوعات سے زائد اشیاء کے ایک کومبو میں بدل دے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں