گیس کے ماہانہ فکسڈ چارجز میں300فیصد اضافہ صنعتی شعبہ پر اضافی بوجھ ہے راجہ عدیل

ایک ماہ میں دو بار گیس مہنگی ہونے سے صنعتی شعبہ متاثر ہوگا،گیس مہنگی کرنے کی بجائے اسکی چوری روکی جائے

پیر 22 اکتوبر 2018 14:27

گیس کے ماہانہ فکسڈ چارجز میں300فیصد اضافہ صنعتی شعبہ پر اضافی بوجھ ہے راجہ عدیل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل نے گیس کی قیمتوں میں143فیصد تک اضافہ کے نوٹیفکیشن کے بعد گیس کے ماہانہ فکسڈ چارجز میں300فیصد اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صنعتی شعبہ پر اضافہ بوجھ ہے ایک ماہ میں دو بار گیس مہنگی ہونے سے صنعتی شعبہ متاثر ہوگا،گیس مہنگی کرنے کی بجائے اس کی چوری روکی جائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے لوہا مارکیٹ شہید گنج کے جاروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ مہنگی گیس و بجلی سے صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں اضافہ اور مہنگی اشیاء کے باعث ملکی برآمدات میں کمی سے تجارتی خسارہ بڑھے گا اور حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر کمی کا شکار ہونگے ۔راجہ عدیل نے کہا کہ صنعت کو تجارتی بنیادوں پر فروغ دینے کیلئے ایک جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے جس کے تحت نہ صرف مینو فیکچررز کی معاونت ہو ، بلکہ صنعتی کارکنوں کو بین الاقوامی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ان کی صلاحیتوں میں اضافہ کے اقدامات کیے جائیں ۔انہوںنے کہا کہ صنعتی شعبہ میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں