غیر ملکی سرمایہ کار ی میں 60فیصد کمی معاشی صورتحال کیلئے نقصان دہ ہے‘شفیق اے نقی

غیر یقینی صورتحال، ڈالر ،بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں رکاوٹ ہے،غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کیلئے مراعات و مثبت اقدامات بروئے کار لائے جائیں ‘چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن

پیر 22 اکتوبر 2018 14:27

غیر ملکی سرمایہ کار ی میں 60فیصد کمی معاشی صورتحال کیلئے نقصان دہ ہے‘شفیق اے نقی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن ڈاکٹر شفیق اے نقی نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اس رپورٹ پر کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری60فیصد کم رہی اور جولائی تا ستمبر میں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری کی مالیت 25کروڑ 43لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں60فیصد کمی معاشی صورتحال کے لیے نقصان دہ ہے غیر یقینی صورتحال، ڈالر، بجلی گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں رکاوٹ ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے سینئر وائس چیئرمین میاں شہریار علی ،حافظ ایم عمران حمید وائس چیئرمین کے ساتھ ٹائون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

شفیق اے نقی نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کیلئے مراعات و مثبت اقدامات بروئے کار لائے جائیں کیونکہ غیرملکی سرمایہ کاری بڑھنے سے ملک میں نئی انڈسٹریز کا قیام عمل میں آئے گا جس سے ملازمتوں کے ہزاروں مواقع دستیاب ہونگے جس سے پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار میسر آئے گا اور بے روزگاری کے مسئلہ کو حل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔اس لیے حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کیلئے فوری اقدامات بروئے کار لائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں