پاک چین اقتصادی راہداری و دیگر منصوبوں کی وجہ سے سٹیل کی مانگ بڑھ رہی ہے‘راجہ وسیم حسن

حکومت کے 50لاکھ گھروں کے منصوبہ سے سٹیل کی کھپت سے سٹیل انڈسٹری ترقی کریگی‘ نائب صدر لوہا مارکیٹ شہید گنج

منگل 23 اکتوبر 2018 14:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے نائب صدرراجہ وسیم حسن نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری و دیگر منصوبوں کی وجہ سے سٹیل کی مانگ بڑھ رہی ہے آئندہ سال 2019کے وسط تک پاکستان میں سٹیل کی پیداوار میں 17لاکھ ٹن کا اضافہ ہوگا جس کی روشنی میں سٹیل تیار کرنے والی مقامی صنعت نے پیداواری صلاحیتوں میں اضافے کیلئے 15ارب کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہید گنج کے تاجروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ راجہ وسیم حسن نے کہا کہ جون2019تک ملک میں کی جانے والی نئی سرمایہ کاری کے نتیجہ میں سٹیل کی مقامی پیداوار میں17لاکھ ٹن کا اضافہ متوقع ہے حکومت کی جانب سے ملک بھر میں50لاکھ گھروں کے منصوبہ سے سٹیل کی کھپت میں اضافہ ہوگا اور دیگر صنعتوں کے ساتھ ساتھ سٹیل انڈسٹری بھی ترقی کرے گی اور سٹیل کی مقامی ضروریات کو وری کرنے میں مدد ملے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں