منی لانڈرنگ کے خلاف آپریشن کی ضرورت ہے ،ٹیکس ماہرین

حکومت اور ادارے اپنی درست سمت کا تعین کر لیں تو پاکستان کو کسی بیرونی قرضے کی ضرورت نہیں رہے گی

منگل 23 اکتوبر 2018 17:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) ٹیکس ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کے مضبوط نہ ہونے کی سب سے بڑ ی وجہ بلیک منی، سمگلنگ اور کرپشن کا ناسور ہے اور اس کے خاتمے کیلئے سرجری ناگزیر ہو چکی ہے۔وائس چیئرمین لاہور ٹیکس بار اکیڈمی سید حسن علی قادری ،سابق صدر لاہور ٹیکس بارحبیب الرحمن زبیری ،سابق سیکر ٹری لاہور ٹیکس بار عاشق علی رانا اور دیگر نے موجودہ معاشی صورتحال کے تناظر میں منعقدہ مذاکرے میں کیا۔

(جاری ہے)

ٹیکس ماہرین کا کہنا تھاکہ پاکستان کو ایک محتاط اندازے کے مطابق سالانہ 250 ارب روپے کی بلیک منی ، 400ارب روپے سمگلنگ اور ریٹرنز جمع نہ کرانے والوں کی صورت میں 300 ارب روپے کا نقصان کا سامنا ہے۔حکومت اور ایف بی آر موجودہ ٹیکس دہندگا ن سے توجہ ہٹا کر اس طرف توجہ دے۔اگر حکومت اور ادارے اپنی درست سمت کا تعین کر لیں تو پاکستان کو کسی بیرونی قرضے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ملک کو مضبوط بنیادیں فراہم کرنے کیلئے کینسر کے ناسور کی طرح پھیلی کرپشن اور منی لانڈرنگ کے خلاف ایک بڑے آپریشن کی ضرورت ہے۔۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں