ایل آرسی اے انٹر زونل انڈر19کرکٹ، گروپ بی میں تین میچز کھیلے گئے

جمعہ 9 نومبر 2018 16:41

ایل آرسی اے انٹر زونل انڈر19کرکٹ، گروپ بی میں تین میچز کھیلے گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2018ء) لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انٹر زونل انڈر 19کرکٹ ٹورنامنٹ کے گروپ بی کے دوسرے راونڈ میں مزید تین میچز کھیلے گئے ۔اتفاق ایل آرسی اے گراونڈ میں ایسٹ زون گرینز نے نارتھ زون گرینز کو 3وکٹوں سے شکست دی نارتھ زون گرینز نے پہلے کھیل کر مقررہ 40 اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 164رنز بنائے محمد حسن نے 38اور خلیل الرحمن نے 31رنز بنائے عادل سرور نے 3سعید احمد اور نعمان بھٹی نے 2,2وکٹیں حاصل کیں ایسٹ زون گرینز نے ہدف 7وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا محمد احمد نے 38اور شہریار احمد نے 33رنز بنائے آفاق خان نے 3کھلاڑی آوٹ کیے ۔

نیو اتفاق کرکٹ گراونڈ میں ویسٹ زون ریڈز نے نے نارتھ زون ریڈز کو 131رنز سے شکست دی ویسٹ زون ریڈز نے پہلے کھیل کر مقررہ 40اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 276رنز بنائے دانیال احمد نے 65، حیدر شاہجہان نے 62اور معاذ علی نے 60رنز بنائے احسان ملک نے 2وکٹیں حاصل کیں جواب میں نارتھ زون ریڈز 145رنز پر پویلین لوٹ گئی عمر فارق نے 52رنز بنائے حمزہ عمران نے 4، امیر حمزہ، کرامت خان اور علی حسن نے 2,2وکٹیں حاصل کیں ۔

(جاری ہے)

ریس کورس کرکٹ گراونڈ میں ایسٹ زون ریڈز نے ویسٹ زون گرینز کو 94رنز سے شکست دی ایسٹ زون ریڈز نے پہلے کھیل کر مقررہ اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 219رنز بنائے معاذ خان نے 59، خاقان عباسی نے 47اور احسن علی نے 45رنز بنائے محمد زمان نے 3اور دائود خان نے 2وکٹیں حاصل کیں جواب میں ویسٹ زون گرینز 125رنز پر ڈھیر ہوگئی محمد افضل22رنز کے ساتھ نمایاں رہے احسن علی نے 4اور انس وحید نے 2وکٹیں حاصل کیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں