بزنس مین پینل نے ایف پی سی سی آئی کے انتخابا ت کیلئے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان علائوالدین مری کو صدارتی امیدوار نامزد کر دیا‘ کاروباری طبقہ کی عزت اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے تو ملکی معیشت پروان چڑھے گی ، علائوالدین مری

جمعرات 15 نومبر 2018 18:43

بزنس مین پینل نے ایف پی سی سی آئی کے انتخابا ت کیلئے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان علائوالدین مری کو صدارتی امیدوار نامزد کر دیا‘ کاروباری طبقہ کی عزت اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے تو ملکی معیشت پروان چڑھے گی ، علائوالدین مری
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) بزنس مین پینل نے رواں سال 28 دسمبر کو منعقد ہونیوالے ایف پی سی سی آئی کے انتخابا ت کیلئے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان علائوالدین مری کو صدارتی امیدوار نامزد کر دیا،اس سلسلہ میں مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں بزنسمین پینل کے سرپرست اعلیٰ طارق سعید، چیئرمین میاں انجم نثار، سلطان چائولہ، سینئر وائس چیئرمین میاں زاہد حسین، ثاقب فیاض مگوں،زکریا عثمان( چیئرمین سندھ ریجن) ، سینیٹر حاجی غلام علی( سیکرٹری جنرل) ، نوید بلوچ (چیئر مین بلوچستان ریجن) ریاض خٹک (کیپٹل ریجن) خواجہ شاہزیب اکرم (چیئرمین پنجاب) ، شیخ اسلم، احمد جواد(سیکرٹری جنرل فیڈرل)، سلطان الرحمن سمیت تاجروں و صنعتکاروں اور جی بی، ای سی ممبران کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی،چیئرمین میاں انجم نثار نے کہا کہ چونکہ اس بار صدارت کیلئے بلوچستان کی باری ہے اس لئے بزنس کمیونٹی کیلئے بلوچستان سے موزوں ترین اور تجربہ کار امیدوار علائوالدین مری کو لائے ہیںانکو بلوچستان کی معیشت میں نمایاں مقام حاصل ہے، انھوں نے کاروباری طبقہ کے مسائل کے حل کئے قلیل مدت میں نمایاں کام کئے ہیں،انجم نثار نے کہا کہ پچھلے چار سالوں میںایف پی سی سی آئی کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے،ایف پی سی سی آئی کو ضلعی سطح کا چیمبر بنا دیا گیا ہے،میاں زاہد حسین نے کہا کہ تمام بزنس کمیونٹی بزنسمین پینل کے صدارتی امیدوارعلائوالدین مری کوملک بھر کے چیمبرز اور ایسوسی ایشنز کی بھرپور سپورٹ حاصل ہے، 2019ء کے جنرل باڈی اور ایگزیکٹو کمیٹی ممبر اس بار انشاء اللہ مثبت تبدیلی کو دیکھتے ہوئے بزنسمین پینل کے صدارتی امیدوارعلائوالدین مری کو کامیاب کروائیں گے کیونکہ ہمارے مقابلے میں یوبی جی کا امیدوار مسائل حل کروانے میں کمزور ہے، بزنسمین پینل کے نامزد صدارتی امیدوارعلائوالدین مری نے قیادت اور ووٹرز ،سپو رٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری طبقہ کی صحیح معنوں میں نمائندگی کریں گے، ملکی معاشی مسائل بالخصوص بلوچستان ،سندھ اور جنوبی پنجاب کے مسائل سے آگاہ ہیں اور ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروایا جائے گا اور کاروباری طبقہ کی عزت ووقار کو بحال کروانا ہماری اولین ترجیح ہو گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں