برآمدات کو فروغ دیئے بغیر تجارتی خسارہ کم نہیں ہوگا‘شیخ ظاہر قیوم

ہماری ایکسپورٹ تقریباً 23 ،24 بلین ڈالر ہے، امپورٹ 60.898 بلین ڈالر تک پہنچ چکی ہے‘گفتگو

اتوار 18 نومبر 2018 15:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) لاہور ٹریڈر ز رائٹس فورم کے وائس چیئرمین و ہول سیل ریڈی میڈ گارمنٹس انار کلی کے وائس چیئرمین شیخ ظاہر قیوم نے کہا ہے کہ برامدات کو فروغ دیئے بغیر تجارتی خسارہ کم نہیں ہوگا ، حکومت مقامی انڈسٹری کو مراعات اور سہولیات فراہم کرے، بجلی ، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے جا اضافہ فور ی طور پر واپس لیا جائے، مہنگائی کی وجہ سے برآمدی شعبہ کی کار کردگی بری طرح متاثر ہے۔

، یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ایک تقریب میں صحافیوں سے گفتگو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ایکسپورٹ تقریباً 23 ،24 بلین ڈالر ہے جبکہ امپورٹ 60.898 بلین ڈالر تک پہنچ چکی ہے ۔شیخ ظاہر قیوم نے کہاکہ موجودہ حکومت کو معیشت کو استحکام دینے کیلئے مقامی انڈسٹری کیلئے لانگ ٹرم ٹریڈ پالیسیوں کو لانا ہوگااور ہر ماہ برآمدات میں 4 بلین ڈالر اضافہ کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنا ہونگے،انہوںنے کہاکہ سابقہ حکومت کے دور میں ٹریڈ پالیسیاں صرف چند مند پسند برآمد کنندگان کو فائدہ دینے کیلئے بنائی جاتی رہی ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت فوری طور پر مقامی کو انڈسٹری فروغ دینے پر توجہ دے کیونکہ ملکی کرنسی کو ڈی ویلیو کرنا مسئلے کا حل نہیں ہے ایسا کرنے سے ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہوتا چلا جائے گا۔ ،لہذا معیشت کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا چاہیے ، حکومت کو مہنگائی کم کرنے کیلئے خاطر خواہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ مقامی انڈسٹری کیلئے بنیادی ان پٹ سستے داموں فراہم کیا جائے تاکہ ہماری پیداواری لاگت میںکمی لائی جا سکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں