غیر رجسٹرڈ موبائل ڈیوائسز کی ریگوائزیشن ، نان کمرشل موبائل فونز کی درآمد کو ریگولرائز کرنے کیلئے نیا طریق کار جاری
نان کمرشل درآمدی موبائل فون کیلئے کسٹمز نوٹیفکیشن 2018ء کے ایس آر او 1455اور کسٹمز جنرل آرڈر 2018ء کے 6کے تحت نافذ العمل ہوگا
ہفتہ 1 دسمبر 2018 14:41
(جاری ہے)
طریق کار کے مطابق غیررجسٹرڈ موبائل ڈیوائس رکھنے والا فرد رضا کارانہ طور پر قریبی کسٹمز کلیکٹریٹ سے رابطہ کرے اور اپنی ڈیوائس کی آئی ایم ای آئی تفصیلات کی نقل کے ساتھ ایک بیان حلفی جمع کرائے۔
جس کے تحت کسٹمز افسر پہلے جمع کرائی گئی تفصیلات کی تصدیق کرے گا اور بیان حلفی کی توثیق کرتے ہوئے ڈیوائس کو ضبط کر لے گا۔اس کے بعد وہ فرد سرٹیفکیشن آف کمپلائنس (سی او سی)جاری کرنے کے لیے پی ٹی اے میں توثیق شدہ بیان حلفی کو ایک درخواست کے ساتھ جمع کرائے گا۔ بعد ازاں سی او سی حاصل کرنے کے بعد درخواست گزار کسٹم انتظامیہ سے موبائل کے حصول کے لیے رابطہ کرے گا۔ان تمام انتظامی عمل کے بعد اس ڈیوائس پر کسٹمز ڈیوٹی کا تعین کیا جائے گا جس کی رقم نیشنل بینک آف پاکستان میں جمع ہوگی اور اس فرد کو موبائل فون واپس کردیا جائے گا۔تاہم یہ بات واضح رہے کہ سی او سی کے جاری نہ ہونے کی صورت میں وہ موبائل فون ضبط کرلیا جائے گا۔طریق کار میں یہ واضح کی گیا ہے کہ 31 دسمبر کی ڈیڈلائن کے بعد غیرقانونی موبائل ڈیوائسز کو ریگولرائز کرانے کا کوئی آپشن باقی نہیں رہے گا اور ایسی تمام ڈیوائسز فوری طور پر ضبط کرلی جائیں گی۔اس کے علاوہ ان تمام ڈیوائسز کو پی ٹی اے کے ڈیوائس آئیڈنٹی فکیشن رجسٹریشن اور بلاکنگ سسٹم (ڈی آر آئی بی ایس)کے ذریعے مستقل طور پر بلاک کردیا جائے گا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے ذاتی استعمال یا تحفے کے لیے پوسٹل سروس یا کوریئر کے ذریعے درآمد ہونے والی غیر رجسٹرڈ موبائل ڈیوائسز کے لیے بھی نیا طریق کار وضح کردیا۔ایسی موبائل ڈیوائسز کو کسٹمز انتظامیہ روک لے گی اور درخواست گزار کو ایک مہر لگا بیان حلفی جاری کرے گی جس کے ساتھ ہی درخواست گزار پی ٹی اے پورٹل کے ذریعے دستاویزات جمع کراکر سی او سی کی سرٹیفکیشن کے لیے اپلائی کرے گا۔اس کے بعد پی ٹی اے روکی گئی ڈیوائسز کی واپسی کے لئے درخواست گزار کی ایس او پی کے مطابق آن لائن سی او سی جاری کرے گا جس کی نقل کسٹم انتظامیہ کو دی جائے گی۔پی ٹی اے کی جانب سے سی او سی کے جاری کرنے کے بعد درخواست گزار کسمٹز کو قابل وصول ڈیوٹی/ٹیکسز جمع کرائے گا جس کے بعد روکی گئی ڈیوائسز صارف کو واپس کردی جائے گی۔علاوہ ازیں بین الاقوامی مسافروں کی موبائل ڈیوائسز کو ریگولرائز کرنے کے لیے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر کسٹمز کانٹرز قائم کردئیے گئے ہیں جہاں بیان حلفی فارم کے ذریعے انہیں ریگولرائز کردیا جائے گا۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
Bٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 2مسافر زخمی
ف*کامیاب درخواست گزار کے حج پر نہ جانے پر اخراجات سے 2 لاکھ روپے کٹوتی کا فیصلہ
غ*لیسکو کا تمام سرکلز میں اربوں روپے کی اووربلنگ کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ
_لاہور: نہر سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد
پولیس نے 13 سالہ ذہنی معذور بچی کو بازیاب کروا لیا
جسٹس(ر)ڈاکٹر منیر احمد مغل علمی و دینی اور عدالتی حلقوں میں مستند حیثیت کی حامل شخصیت تھے، مقررین
ایکسپو سنٹر لاہور میں ایگری کوالیشن2024ء نمائش کا انعقاد، زراعت کی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر تبادلہ ..
یکم مئی کو منعقد ہونے والی قومی فلسطین کانفرنس امت مسلمہ کی ترجمانی کرے گی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی خان گورچانی کی زیر صدارت اہم اجلاس،ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا وزیر تعمیرات و مواصلات کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال گجرات کا دورہ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری