ہندو دھرم کے تاریخی شادانی دربار میر پور میتھلو کی تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت سے ہندو یاتری کا وفد آج پاکستان پہنچے گا

200کے قریب ہندو یاتری بارہ روزہ دورہ پر واہگہ بارڈر کے راستے پیدل پاکستان داخل ہونگے،میر پور میتھلو سندھ روانہ ہو جائیں گے

منگل 4 دسمبر 2018 17:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2018ء) ہندو دھرم کے تاریخی شادانی دربار میر پور میتھلو کی تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت سے 200کے قریب ہندو یاتری کا وفد 12روزہ دورہ پر آج (بدھ )واہگہ بارڈر کے راستے پیدل پاکستان داخل ہوگا۔

(جاری ہے)

یاتری بذیعہ ٹرین میر پور میتھلو سندھ روانہ ہو جائیں گے ،واہگہ بارڈر پر سیکرٹری بورڈ طارق وزیر ڈپٹی سیکرٹری فرار عباس سمیت بورڈ افسران اور ہندو رہنماء یاتریوں کاپاکستان آمد پر استقبال کریں گے ،بورڈ کی پی آر او عامر حسین ہاشمی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق سیکرٹری بور ڈ طارق وزیر کا کہنا ہے کہ چیئرمین بورڈ طاہر احسان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ہندو یاتریوں کی سیکورٹی ،رہائش ،سمیت دیگر تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔

ترجمان کے مطابق 6دسمبر کو مرکزی تقریب شادانی دربار میں منعقد ہو گی ہندو یاتری دریائے سند ھ میں موجود قدیمی عبادت گاہ سادھو بیلہ مندر میں پوجا پاٹ کے ساتھ ساتھ دیگر عبادت گاہوں پر حاضری دیں گے اور دورہ مکمل ہونے پر 16دسمبر کو واپس بھارت چلے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں