چند عنا صر ملک میں انتشار چاہتے ہیں‘اسلم صد یقی

حکو مت پا نچ سا لوں میں ملک کو حقیقی فلاحی اسلامی ریا ست بنا ئے گی

منگل 4 دسمبر 2018 17:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصا ف علماء ونگ پنجا ب کے صدر مو لانا محمد اسلم صد یقی نے کہاہے کہ چند لادین عنا صر ملک میں انتشار چاہتے ہیں ،تحریک انصا ف کی حکو مت پا نچ سا لوں میں ملک کو حقیقی فلاحی اسلامی ریا ست بنا ئے گی،ما یو سی پھیلا نے والوں کے ہا تھ کچھ نہیں آ ئے گا ۔ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے علماء کے و فد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان عوامی نمائندوں کو آگے لا رہے ہیں تحریک انصاف کے امن و امان، ٹیکس وصولی، تعلیم اور صحت بڑے اہداف ہیں۔عمران خان پاکستان کی تاریخ کے بہترین وزیر اعظم ثابت ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے وعدوں کی پاسداری اور ان پر عملداری میں کامیاب ہو ں گے اور ملک نہ صرف ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن ہو گا بلکہ عام آدمی کی حالت بھی تبدیل ہو کر رہ جائے گی بالخصوص ملک کو دہشت گردی، انتہا پسندی، مذہبی منافقت سے پاک کرنے کیلئے جراتمندانہ فیصلے کرنا ہوں گے کیونکہ آج دشمن ہمیں اندرونی طور پر لڑانے اور کمزور کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں