پیپلز پارٹی انوکھے لاڈلے کو آئین کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دے گی‘عزیز الرحمن چن

پی ٹی آئی حکومت کمزور شقوں کی آڑ میں 18 ویں ترمیم ختم کرنا چاہتی ہے مگر اس اقدام کی بھرپور مخالفت کرینگے

منگل 4 دسمبر 2018 17:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی انوکھے لاڈلے کو آئین کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دے گی، جس پارٹی نے ملک کو آئین دیا وہ اس کی حفاظت کرنا بھی جانتی ہے ۔یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کمزور شقوں کی آڑ میں 18 ویں ترمیم ختم کرنا چاہتی ہے لیکن پیپلز پارٹی اس اقدام کی بھرپور مخالفت کرے گی۔

(جاری ہے)

حکومت انتقامی کارروائیوں سے پرہیز کرے ایسی کاروائیوں سے حکومت کو کچھ حاصل نہیں ہو گا حکومت عوام کا وقت ضائع کرنے کے بجائے انہیں ریلیف فراہم کرے۔ عمران خان کا سیاستی پختگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے روزانہ کی بنیاد پر یوٹرن لینا عمران خان کی عادت بن چکا ہے جس کا خمیازہ ملک و قوم کو بھگتنا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی پیپلزپارٹی کیخلاف بہت سازشیں ہوئیں۔ موجودہ حکومت بھی اپنے تئیں کوششیں کر رہی ہے لیکن پیپلزپارٹی کو ضیا آمریت نقصان نہیں پہنچا سکی تحریک انصاف کیا کر سکتی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں