چین کی طرف سے قرض دینے کی بجائے سرمایہ کاری کا اعلان خوش آئند ہے‘شہباز اسلم

سی پیک و دیگر منصوبوں میں چین پہلے ہی سب سے زیادہ سرمایہ کاری سے سرفہرست ہے‘سابق وائس چیئرمین فرایا

بدھ 5 دسمبر 2018 17:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2018ء) ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس وانڈسٹری سابق وائس چیئرمین فیروز پور روڈ انڈسٹریل اسٹیٹس (فرایا )شہباز اسلم نے چینی قونصل جنرل کی جانب سے چین کی طرف سے پاکستانی معیشت کو فروغ دینے کیلئے قرض فراہم کرنے کی بجائے مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلہ سے ملکی معیشت استحکام پذیر ہوگی اور ملک میں نئی سرمایہ کاری سے ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا،چیئرمین عدنان بٹ نے کہا کہ پاکستان کو مالیاتی بحران پر قابو پانے میں مدد کیلئے بھاری رقوم کی بجائے نئے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی صورت میں بیل آئوٹ پیکیج ملے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے فائونڈ ر چیئرمین عدنان بٹ،ارشد بیگ،تنویر احمد،حقیق احمد،شاہد بیگ اور دیگر صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

شہباز اسلم نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے چین کے حالیہ دورے میں دونوں ممالک کے درمیان 15نئے معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں جو سیاست اور مالیاتی سیکٹر میں تعاون فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ثقافتی تعلقات کو بہتر بنانے میں بھی مدد دیں گے۔

چین کی طرف سے پاکستان کو نئے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی صورت میں مختلف بیل آئوٹ پیکیجز اور سرمایہ کاری سے پاکستان کو مالیاتی بحران میں مدد ملے گی سی پیک و دیگر منصوبوں میں چین پہلے ہی سب سے زیادہ سرماری کاری کرنے والے ممالک میں شامل ہے اور اس سرمایہ کاری سے ملک میں نئی انڈسٹریز کے قیام سے ملازمت کے لاکھوں مواقع بھی فراہم ہونگے اور ملک ترقی کرے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں