وزارت پاور ڈویژن نے بجلی چوری کے خلاف کاروائیوں کی ماہانہ رپورٹ جاری کردی

ملک بھر میں 6880کمرشل،گھریلو اور انڈسٹریل صارفین بجلی چوری میں ملوث پائے گئے‘رپورٹ

بدھ 5 دسمبر 2018 17:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2018ء) وزارت پاور ڈویژن نے بجلی چوری کے خلاف کاروائیوں کی ماہانہ رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ملک بھر میں 6880کمرشل،گھریلو اور انڈسٹریل صارفین بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق بجلی چوروں کیخلاف 3810مقدمات درج کرائے گئے جبکہ انسداد بجلی چوری مہم میں 1088 افراد کو بجلی چوری کرتے موقع سے گرفتار کیا گیا بجلی چوری ڈائریکٹ تاریں لگا کر اور میٹر ٹمپرنگ سمیت ٹیلی فون کی کیبل اور ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کی جا رہی تھی ۔

پاور ڈویژن نے مجموعی طور پر بجلی چوروں کو 26 کروڑ 75 لاکھ 7ہزار 528 روپے کے ڈیٹیکشن بل بھجوائے ۔وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری رہے گا یہ اپریشن بلا امتیاز کیا جا رہا پسند نہ پسند کی بنیاد میں نہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں