مزدوروںکیلئے کام کی جگہ پرحادثات سے پاک محفوظ ماحول کے کلچر کے فروغ کیلئے کانفرنس انتہائی اہمیت کی حامل ہے‘سارہ اسلم

لیبر ڈیپارٹمنٹ آکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ کے تناظر میں لیبر سٹینڈرڈ پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے حکمت عملی پر بھرپور توجہ دے رہا ہے‘سیکرٹری لیبر و انسانی وسائل

بدھ 5 دسمبر 2018 17:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2018ء) سیکرٹری لیبر و انسانی وسائل سارہ اسلم نے کہا کہ مزدوروںکے لئے کام کی جگہ پرحادثات سے پاک محفوظ ماحول کے کلچر کے فروغ کے لئے کانفرنس انتہائی اہمیت کی حامل ہے، کانفرنس کے ذریعے پاکستان میں منافع بخش کاروبار میں اضافے کے امکانات یقینی بنائے جا سکتے ہیں، لیبر ڈیپارٹمنٹ آکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ کے تناظر میں لیبر سٹینڈرڈ پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے حکمت عملی پر بھرپور توجہ دے رہا ہے۔

انہوں نے یہ بات محکمہ لیبر و انسانی وسائل حکومت پنجاب اور جرمن ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے تعاون سے مزدور کی صحت اور حفاظت کے حوالے سے منعقدہ مشاورتی کانفرنس ’’ویژن زیرو‘‘ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ایڈیشنل سیکرٹری لیبر ڈاکٹر سہیل شہزاد نے آکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ کے حوالے سے حکومت پنجاب کی ترحیحات اور بہتر گورننس ر مبنی اقدامات سے کانفرنس کے شرکاء کو آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری لیبر سارہ اسلم نے مزدوروں اور محنت کشوں کی حفاظت کے رہنما اصولوںکو متعارف کروانے کے لئے ’’ویژن زیرو ‘‘ کانفرنس کا انعقاد کرنے پر جرمن ادارے GIZ ، سنٹر فار امپرومنٹ آف ورکنگ کنڈیشنز اینڈ انوائرمنٹ اور ڈائریکٹر جنرل لیبر ویلفیئر کے کردار کو سراہا۔ سارہ اسلم اس موقع پر مہمان خصوصی تھیں۔ سارہ اسلم نے کہا کہ محفوظ اور صحت مندانہ ورک پلیس نہ صرف قانونی اور اخلاقی طور پر لازم ہے بلکہ اس سے معاشی اہداف کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’’ویژن زیرو‘‘ کا مقصد حادثات سے بچائو کے حوالے سے مثبت رویہ اپنانا ہے جو مزدور کی صحت، حفاظت اور فلاح و بہبود کے تین نکاتی نظریئے پر زور دیتا ہے۔ سیکرٹری لیبر نے آجراور اجیر کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ بہتر بنانے کے لئے محکمہ لیبر و انسانی وسائل اور جرمن ادارے GIZکی کارکردگی کو سراہا۔ پرنسپل ایڈوائزر رومینا کوچز نے کہا کہ آکوپیشنل سیفٹی اور ہیلتھ کے اہم موضوع کے حوالے سے منعقدہ ’’ویژن زیرو‘‘ کانفرنس کے ذریعے کام کی جگہ پر حادثات سے بچائو کے اقدامات پر جدید تحقیق اور تجربات سے مستفید ہونے کا موقع میسر آیا ہے۔

کیونکہ ویژن زیرو کا نظریہ کسی بھی ورک پلیس، انڈسٹری اور انٹرپرائز زمیں قابل قبول لچک کی وجہ سے باآسانی اپنایا جا سکتا ہے اور اس حوالے سے ضروری تربیتی اور آگاہی لٹریچر اور مواد سینٹرفار امپروومنٹ فار ورکنگ کنڈیشن میں باآسانی دستیاب ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں