چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں‘سوئس وفد
دورے کا مقصد پاکستانی مارکیٹ کا جائزہ لینا ہے، فوڈ پراسیسنگ کے شعبے میں مشترکہ سرمایہ کاری کرنے میں سب سے زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں‘نائب سفیر حکومت سرمایہ کاری و تجارت کے ذریعے عوام کا معیار زندگی بلند کرنا چاہتی ہے، سرمایہ کاروں کو درپیش تمام مشکلات دور کرنا ہمارا اولین فریضہ ہے‘سی ای او سرمایہ کاری بورڈ
بدھ 5 دسمبر 2018 17:00
(جاری ہے)
جہانزیب برانہ نے وفد کو بتایا کہ پنجاب میں حکومت سرمایہ کاری و تجارت میں اضافے کے ذریعے عوام کا معیار زندگی بلند کرنا چاہتی ہے اور اس حوالے سے خصوصی پالیسیاں تشکیل دی جا رہی ہیں۔
انہوں نے سوئس وفد کو صوبہ میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات اور سرمایہ کاروں کو مہیا کی جانیوالی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کیلئے ون سٹاپ شاپ ہے جہاں سرمایہ کاری کے حوالے سے ان کی تمام مشکلات کا ازالہ کرنا ہمارا اولین فریضہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں زراعت، خوراک، فارما، ٹیکسٹائل، سیاحت، ریٹیل، ای کامرس ، لاجسٹکس اور کنسٹرکشن کے شعبوں میں بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ سوئس وفد نے بتایا کہ ان کے دورے کا مقصد پنجاب میں سرمایہ کاری کے حوالے سے موجود مواقع کا جائزہ لینا ہے۔ ان کی سب سے زیادہ دلچسپی فوڈ پراسیسنگ کے شعبے میں مشترکہ سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے میں ہے اور اس حوالے سے اگلے سال ایک خصوصی تجارتی وفد سوئٹرز لینڈ سے پاکستان کا دورہ کرے گا ۔ انہوں نے پاکستان میں نئی حکومت کی پالیسیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا امیج بہتر ہوا ہے ۔ برنارڈ فرجر نے کہا کہ سوئٹرز لینڈ پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرنے والے پہلے پانچ ملکوں میں شامل ہے جبکہ بہت سی سوئس کمپنیاں پاکستان کے مختلف سیکٹروں میں عملی طور پرکام کر رہی ہیں، انہوں نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سہولت اور ان کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے حکومتی سطح پر اٹھائے جانے والے اقدامات کو بھی سراہا اور کہا کہ پاکستان کا معاشی ماحول چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کیلئے آئیڈیل ہے اور اسی مثبت پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے بہت سی سوئس کمپنیاں پاکستانی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے میں خاطرخواہ دلچسپی رکھتی ہیں۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کے لئے مختلف ریفارمز پر کام کر رہے ہیں‘ نورالامین مینگل
پنجاب یونیورسٹی، انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس( کل ) ہوگی
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا مظفر گڑھ میں شادی کا جھانسہ دے کر طالبہ سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
محکمہ وائلڈلائف پنجاب کا کومبنگ آپریشن،نایاب لگڑبگڑ سمیت راولپنڈی اور سرگودھا سے درجنوں تحفظ شدہ ..
پنجاب میں طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
تندروں پر چھا پے مار نے سے معیشت بہتر نہیں ہو سکتی‘ فرخ جاوید مون
حکمران ملکی مسائل پر سیا ست کی بجائے ان کا حل نکالیں ‘ سنی علما کونسل
قائد جمعیت کو رابطہ عالم اسلام کے رکن بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں‘جے یو آئی
فلسطین اور کشمیر میں بدترین انسانی المیہ انسانیت کیلئے خطرہ ہے‘متحدہ علما ء کونسل
چیئرمین پی سی بی کی دعوت پر بے سہارا ،یتیم بچے پاک نیوزی لینڈ سیریز کا چوتھا میچ دیکھیں گے
پی ٹی آئی کے امیدواروں کی جیت کو ہار میں تبدیل کر کے گھنائونا کھیل کھیلا گیا‘ شوکت بسرا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا مظفر گڑھ میں شادی کا جھانسہ دے کر طالبہ سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر هذال بن حمود العتيبي اور ریکٹر ڈاکٹر ثمینہ ملک کی ملاقات
-
پولیس نے چارملزمان کوگرفتارکرکے 38 لٹر دیسی شراب برآمد کرلی
-
ہم ایک ایسا معاشرہ بنائیں گے جس کا خواب قائد نے دیکھا تھا، وزیراعظم شہباز شریف
-
جو نام بانی پی ٹی آئی دیں گے وہی چیئرمین پی اے سی ہو گا، عمرایوب
-
پارٹی کے اندرونی معاملات پر پارٹی میں ہی بحث کرنی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا شیرافضل مروت کو انتباہ
-
پی ٹی آئی کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی اعتراضات عائد، 30 اپریل کو پیشی کا نوٹس جاری
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پی ٹی آئی کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے،ندیم فضل چن ، فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
تحریک انصاف کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے
-
گزشتہ 4سال نئی اسکیمز میں وفاق نے سندھ کو نظر انداز کیا، وزیر اعلی سندھ کا وزیراعظم سے شکوہ