ڈومینکن ریپبلک کے سفیر ایمانیول نانتھن کی لاہور چیمبر کے عہدیداروں سے ملاقات

بدھ 5 دسمبر 2018 17:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2018ء) ڈومینکن ریپبلک کے سفیر ایمانیول نانتھن نے لاہور چیمبر کے صدر الماس حیدر، سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر اور نائب صدر فہیم الرحمن سہگل سے لاہور چیمبر میں ملاقات کے میں کہا ہے کہ سیاحت، ٹیکسٹائل اور سٹیل کے شعبے باہمی تجارت بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، ڈومینکا میں کاروبار شروع کرنا آسان ہے جس سے پاکستانی تاجروں کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ڈومینکا کا شعبہ سیاحت معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر الماس حیدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے تاجروں کے درمیان نزدیکی روابط تجارتی و معاشی اہداف کے حصول میں مدد دے سکتے ہیں، پاکستان ڈومینکن ریپبلک کو برآمدات بڑھانے کا خواہشمند ہے۔

(جاری ہے)

خواجہ شہزاد ناصر اور فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات سیاحت کے لیے کشش رکھتے ہیں، اس شعبے میں دونوں ممالک کو مل کر کام کرنا چاہیے۔

بعد ازاں کیوبا کے سفیر جبریل ٹائیل کیپوٹ نے لاہور چیمبر کے صدر الماس حیدر سے ملاقات میں کہا کہ دونوں ممالک کو تجارتی وفود کے تبادلے اور سنگل کنٹری نمائشوں پر توجہ دینی چاہیے جس سے دوطرفہ تجارت بڑھانے میں مدد ملے گی۔ الماس حیدر نے کہا کہ پاکستان اور کیوبا کے درمیان تجارت کا کوئی باقاعدہ سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے دونوں ممالک کو بارٹر ٹریڈ سسٹم اپنانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی مصنوعات بہترین اور کیوبن مارکیٹ کی ضروریات پوری کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ روسی سفارتخانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن ولادمیر بریزیوک نے بھی لاہور چیمبر کے صدر الماس حیدر سے ملاقات کی اور دوطرفہ تجارتی و معاشی امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے باہمی تجارت کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں