سوئٹزرلینڈ کی چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں میں سرمایہ کاری سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا ‘خادم حسین

غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے نئی انڈسٹریز کا قیام اور روزگار کے وافر مواقع دستیاب ہونگے‘سینئر نائب صدر فیروز پور بور ڈلاہور

جمعہ 7 دسمبر 2018 15:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2018ء) پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن و سینئر نائب صدر فیروز پور بورڈ لاہور خادم حسین نے سوئٹزرلینڈ کے نائب سفیر کی جانب سے پنجاب سرمایہ کاری و تجارت کے دفتر میں دورہ کے موقع پر سوئٹزر لینڈ ر کی طرف سے پنجاب میں چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

خادم حسین نے کہا کہ حکومت پنجاب میں سرمایہ کاری و تجارت میں اضافے کے ذریعے عوام کا معیار زندگی بلند کرنا چاہتی ہے اور اس حوالے سے پالیسیاں تشکیل دی جارہی ہیں۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کا معاشی ماحول چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کیلئے آئیڈیل ہے اور اسی مثبت پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے بہت سی سوئس کمپنیاں پاکستانی مارکیٹ میںسرمایہ کاری کرنے میں خاطر خواہ دلچسپی رکھتی ہیں۔غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے ملک میں نئی ا نڈسٹریز کا قیام اور روزگار کے وافرمواقع دستیاب ہونگے اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں