حکومت صوبے بھر میں ای روز گار سنٹرز کی چالیس برانچیں مختلف کالجز و یونیورسٹیز میں قائم کرے گی‘‘سید رفاقت علی

نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ اور اہم ستون ہے ،حکومت نوجوانوں کو روزگار کے وسیع مواقع فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں

بدھ 12 دسمبر 2018 13:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیا سی معاون برائے اوقاف و مزہبی امور سید رفاقت علی نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ اور اہم ستون ہیں ، وزیر اعظم عمران خا ن اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق نوجوانوں کو روزگار کے وسیع مواقع فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں ۔انہوں نے نوجوانوں کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے صوبہ بھر میں ای روز گار سنٹرز کی چالیس برانچز مختلف کالجز و یونیورسٹیز میں قائم کی جا رہی ہیں جن سے ہزاروں طلبہ مستفید ہوسکیںگے ۔

ای روز گار سنٹرز کے پلیٹ فارم سے نوجوانوں کو روز گار کے بہترین مواقع میسر آئیں گے جس سے نوجوان جاب سیکرز کے ساتھ ساتھ جاب پرووائیڈر زبھی بن سکیں گے ۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت نوجوانوں کو بہترین مستقبل کے لیے انتہائی اہم اقدامات کر رہی ہے۔ صوبائی وزیر نے مزید بتایا کہ یوتھ افیئرز ڈیپارنمنٹ ہائر ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر ای روز گار سنٹرز کا دائرہ کاردیگر شہروں میں ڈگری کالجز تک لے کر جائیں گے ۔نوجوان ملک و قوم کا مستقبل ہیں ۔ نوجوانوں قابلیت اور اہلیت کی بنا پران کے پائوں پر کھڑا کرنا حکومت کی اہم ذمہ داری ہے۔جلد مستقبل میںنوجوانوں کے لئے روزگار کے بہتر مواقع پیدا کئے جا رہے ہیں جس سے ان کا مستقبل روشن ہو گا اور ملک سے بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں