لاہور شہر میں 11 نئے پارکنگ پلازوں کی تعمیر کا فیصلہ خوش آئند ہے ‘ پیاف

پارکنگ پازوں کی تعمیر کا آغاز جلد از جلد کیا جائے دیگر اہم تجارتی مراکز کا بھی پیپر ورک تیار کیا جائے

بدھ 12 دسمبر 2018 18:40

لاہور شہر میں 11 نئے پارکنگ پلازوں کی تعمیر کا فیصلہ خوش آئند ہے ‘ پیاف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے لاہور شہر میں 11 نئے پارکنگ پلازوں کی تعمیر کا فیصلہ خوش آئند قرار دیا ہے،اہم مارکیٹوں میں پارکنگ کا مسئلہ انتہائی گھمبیر ہوتا جار ہا ہے،شہر کے اہم تجارتی مراکز داتا دربار، شیرانوالہ گیٹ،ہال روڈ، برکت مارکیٹ، فیروزپور روڈ اچھرہ اور گلیکسی، اکبری گیٹ، ماڈل ٹائون، دہلی دروازہ سمیت دیگر جگہوں پر پارکنگ پلازے بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، دیگر اہم تجارتی مراکز شاہ عالم مارکیٹ، برانڈرتھ روڈ اردو بازار و دیگر مارکیٹس میں بھی پارکنگ پلازے کی تعمیر کا فیصلہ کیا جائے،مارکیٹوں میں پارکنگ کی جگہ نہ ہونے اور غلط پارکنگ کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو تا جا رہاہے اور عوام بشمول بزنس کمیونٹی کو روزانہ کی بنیاد پر کربناک صورتحال سے گزرنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے سے کاروباری افراد کے قیمتی وقت کا ضیاع ہوتا ہے۔ پیاف کے چیئر مین میاں نعمان کبیر نے سینئر وائس چیئرمین ناصر حمید خان اور وائس چیئرمین جاوید اقبال صدیقی کے ہمراہ تاجر برادری کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کی اہم تجارتی مراکز میں پارکنگ پلازوں کی تعمیر پیاف کا دیرینہ مطالبہ ہے جو پورا ہونے جا رہا ہے اس ضمن میں تاجر برادری وزیر اعلیٰ پنجاب اور پارکنگ کمپنی کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ہمارا مسئلہ کو ایڈریس کیا گیا ۔

وائس چیئرمین ناصر حمید خان نے کہا کہ کہ پارکنگ پازوں کی تعمیر جلد از جلد شروع کی جائے تاکہ تاجر برادری کی مارکیٹس میں آمدورفت اور سامان کی ترسیل میں تاخیر نہ ہو سکے۔ انھوںنے کہا کہ حکومتی سطح پر ایسے اقدامات بلا شبہ قابل تعریف ہیں۔ لاہور بزنس کمیونٹی کیلئے حب کی حیثیت رکھتا ہے یہاں مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر پارکنگ پلان اور ٹریفک مینجمنٹ کے نظام کو جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں