مقامی سرمایہ کاری میں کمی کے کاروبار اور معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں‘ آل پاکستان انجمن تاجران

حکومت سرمایہ کاری اور کاروبار کرنے کیلئے ساز گار ماحول پیدا کرے ،مسائل حل کئے جائیں‘مرکزی صدر اشرف بھٹی

جمعرات 13 دسمبر 2018 13:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہاہے کہ حالیہ چندماہ میں مقامی سرمایہ کاری میںبھی وسیع پیمانے پر کمی واقع ہوئی ہے جس کے کاروبار اور معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ، اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو آنے والے دنوںمیںمہنگائی اوربیروزگاری کاسیلاب آئے گا اس لئے حکومت سرمایہ کاری اور کاروبار کرنے کیلئے ساز گار ماحول پیدا کرے ۔

ان خیالات کا اظہارانہوںنے اپنے دفترمیں ملاقات کیلئے آنے والے تاجروں کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اشرف بھٹی نے کہاکہ ملک میں روزگار کی فراہمی اور خوشحالی کیلئے نہ صرف بیرون ممالک سے بلکہ مقامی سرمایہ کاری بھی ناگزیر ہے لیکن حالیہ چند ماہ میں اس میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ ملک میں ہیجان کی کیفیت کی وجہ سے ہر طبقہ پریشان ہے لیکن حکومتی ذمہ داران کی جانب سے مثبت تصویر کشی کے لئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک جس طرح بیروزگاری اور مہنگائی بڑھ رہی ہے اس کے انتہائی منفی نتائج برآمدہوںگے ۔حکومت بڑے صنعتکاروںاورایکسپورٹرز کی طرح تاجروںکے مسائل حل کرنے پر بھی توجہ دے کیونکہ یہ طبقہ ہزاروںافرادکوروزگارکا ذریعہ ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں