سیالکوٹ موٹر وے پر نئی انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کا اعلان خوش آئند ہے ‘ شفیق اے نقی

پنجاب نئی صنعتی پالیسی میںنوجوانوں کو30لاکھ کے قرضوں سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا،نئے انڈسٹریل اسٹیٹس میں10سال تک انکم ٹیکس چھوٹ،درآمدی مشینری پر زیروٹیکس سے غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے گی ‘چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن

جمعرات 13 دسمبر 2018 16:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن ڈاکٹر شفیق اے نقی نے پنجاب حکومت کی نئی صنعتی پالیسی میں سیالکوٹ موٹر وے پر نئی انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام اور نئے انڈسٹریل اسٹیٹ میں 10سال تک انکم ٹیکس میں چھوٹ اور صنعتوں کے لیے درآمدی مشینری پر زیرو ٹیکس کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا،نیز نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے چھوٹے پیمانے پر کاروبار کیلئے 30لاکھ روپے تک کے آسان شرائط اور کم شرح سود پر قرضوں کے فراہمی سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا اور موجودہ حکومت کے یہ اقدامات خوشحال پنجاب کی جانب ایک خوشگوار قدم ثابت ہوگا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے سینئر وائس چیئرمین میاں شہریار علی ،وائس چیئرمین حافظ ایم عمران حمید کے ساتھ ٹائون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

شفیق اے نقی نے کہا کہ پنجاب کی نئی پالیسی میں لون مارک اپ سپورٹ پروگرام ایک اچھا آغاز ہے جس کے تحت نئی صنعتوں کے قیام کیلئے ایک کروڑ روپے کے قرضے کے حصول کیلئے 5.3فیصد مارک اپ پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن ادا کرے گا اس سے پنجاب بھر میں نئے انڈسٹریل اسٹیٹس میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور نئی انڈسٹریز کے قیام سے ملازمت کے لاکھوں مواقع دستیاب ہونگے اور پنجاب خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں