لاہور، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں سنیکس، بسکٹس اور نمکو پروڈکشن یو نٹس کی چیکنگ

ناقص اشیائے خورونوش کے استعمال،لیبلنگ کی عدم موجودگی،ناقص انتظامات پر 12پروڈکشن یونٹس سر بمہر لاہور زون میں 133، راولپنڈی 90 جبکہ جنوبی پنجاب میں 132 مقامات کی چیکنگ

جمعہ 14 دسمبر 2018 20:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈا تھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کی ہدایت پرفوڈ سیفٹی ٹیموں نے صوبہ بھر میں قائم سنیکس، بسکٹس اور نمکو پروڈکشن یو نٹس کی چیکنگ کی۔پنجاب بھر میں 355 پروڈکشن یونٹس کی چیکنگ کے دوران ناقص انتظامات پر 12 پروڈکشن یونٹس سیل جبکہ 61کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر198کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموںنے صوبہ بھرمیں سنیکس، بسکٹس اور نمکو پروڈکشن یو نٹس کی چیکنگ کی۔پنجاب بھر میںقائم 899 پروڈکشن یونٹس میں سی355 کی چیکنگ کی گئی۔لاہور زون میں 133، راولپنڈی میں 90، جنوبی پنجاب میں 132 پروڈکشن یونٹس کو چیک کیا گیا۔

(جاری ہے)

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ناقص انتظامات پر 12 پروڈکشن یونٹس کو سیل کر دیا۔

مزید برآںچیکنگ کے دوران 6پروڈکشن یونٹس سے سیمپلز بھی حاصل کیے گئے۔ حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر61 یونٹس کو 7 لاکھ 31 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔معمولی نقائص پر 335 پروڈکشن یونٹس کو اصلاحی نوٹسزبھی جاری کیے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مٹری دال سے نمکو تیار کرنے ، نان فوڈ گریڈ پیکنگ اور خراب آئل کے استعمال پر نمکو اور سنیکس پروڈکشن یونٹس کو سیل کیا گیا۔

خراب انڈوں کے استعمال،غیر معیاری سٹوریج اور ناقص صفائی پر بسکٹس یونٹس پر کارروائی کی گئی۔کیپٹن (ر) محمدعثمان کا مزید کہنا تھا کہ نمکو کی تیاری کے بعد زائد المعیاد تیل بھی صرف بائیو ڈیزل کمپنیوں کو ہی فروخت کیا جا سکتا ہے۔ انڈسٹری سے وابستہ افراد فوڈ اتھارٹی کی کاروائی کا انتظار کر نے کی بجائے ہماری کنسلٹینسی سروس سے فائدہ اٹھائیں۔عوام سے التماس ہے کی غیر معیاری پراڈکٹس بنانے والوں کے بارے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کو اطلاع دیں۔ ملاوٹ اور جعل سازی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں