لاہور، بین شدہ فوڈ کلر ای 120 کے استعمال پر کارروائیاں جاری

فروٹئین جوس کے بعد امپورٹڈ دہی کو ممنوعہ کلر کے استعمال پر اٹھوانا شروع کر دیا گیا ای 120 کلر پنجاب فوڈ اتھارٹی پیور فوڈ ریگولیشن 2018 کے تحت بین ہے : ڈی جی فوڈ اتھارٹی

جمعہ 14 دسمبر 2018 20:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) بین شدہ فوڈ کلر ای 120 کے استعمال پر کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فروٹئین جوس کے بعد امپورٹڈ دہی کو ممنوعہ کلر کے استعمال پر اٹھوانا شروع کر دیا گیا۔یو گو (U Go) نامی دہی میں ممنوعہ کلر ای 120 کے استعمال کی نشاندہی پر اسٹرابری اور رس بھری فلیورز کے 100 سے زائدپیک مارکیٹ سے اٹھوا لیے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بین شدہ فوڈ کلر ای 120 کے استعمال پر کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے یو گو (U Go) نامی دہی میں ممنوعہ کلر ای 120 کے استعمال کی نشاندہی پر اسٹرابری اور رس بھری فلیورز کے 100 سے زائدپیک مارکیٹ سے اٹھوا لیے۔فروٹئین جوس اور امپورٹڈ لالی پاپس چوپا چپس کے بعد امپورٹڈ دہی میں بھی ممنوعہ کلر کے استعمال پر اسے مارکیٹ سے اٹھوانا شروع کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

دو ماہ قبل امپورٹڈ لالی پاپس چوپا چپس اور گزشتہ ہفتے سے فروٹئین جوس کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے بین کیا گیا ای 120 کلر خطرناک حشرات سے حاصل کیا جاتا ہے۔جس کا خوراک میں استعمال انسانی صحت کے لیے ابتہائی نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ ای 120 کلر پنجاب فوڈ اتھارٹی پیور فوڈ ریگولیشن 2018 کے تحت بین ہے۔کیپٹن (ر)محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ امپورٹر حضرات کو بھی ممنوعہ فوڈ کلر والی اشیاء امپورٹ نہ کرنے کی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں