قومی معاملات پر اتفاق رائے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل موثر فورم تشکیل دیا جائے ‘ آل پاکستان انجمن تاجران

آپس کی لڑائیوں کو پست پشت ڈال کر معیشت کی مضبوطی کیلئے ’’میثاق ‘‘کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ‘ صدر اشرف بھٹی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 14:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے قومی معاملات پر اتفاق رائے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل موثر فورم تشکیل دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست میں بڑھتی ہوئی خلیج کسی صورت بھی ملک کے حق میں بہتر نہیں جس کا ادراک کیا جانا وقت کی ضرورت ہے ،مضبوط معیشت پاکستان کی بقاء کیلئے نا گزیر ہے جس کیلئے روایتی اقدامات سے دو قدم آگے بڑھ کر کام کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

مختلف مارکیٹوں سے تعلق رکھنے تاجروںکے نمائندہ وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے اشرف بھٹی نے کہا کہ اگر پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے تو سیاسی جماعتوںکو اپنے ذاتی مفادات سے بالا ترہو کر سوچنا ہوگا ۔ قومی معاملات پر اتفاق رائے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل ایک موثر فورم تشکیل دیا جائے اور اس کے فیصلوں کو موثر بنانے کیلئے قانون سازی کی جائے ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ آپس کی لڑائیوں کو پس پشت ڈال کر معیشت کی مضبوطی کے لئے ’’ میثاق ‘‘ کیا جائے اور اس پر حکومتوں کی تبدیلی کے اثرات مرتب نہیں ہونے چاہئیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں