شاہ عالم مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ، 50سے زائد پختہ تجاوزات،برآمدوں میں قائم دوکانوں کو مسمار کر دیا گیا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 18:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) ضلعی انتظامیہ کا شاہ عالم مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ، 50سے زائد جگہوں پر پختہ تجاوزات کا خاتمہ کیا گیااوربرآمدوں میں قائم کی گئی دکانوں کو مسمار کر دیا گیا ،ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر بنائی دکانوں کی مسماری کا عمل جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ایک ارب پندرہ کروڑ روپے کی جگہ کو واگزار کروا یا گیا ہے۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ شاہ عالم مارکیٹ میں ضلعی انتظامیہ کے آپریشن کے ساتھ ساتھ دکان دار خود بھی تجاوزات کا خاتمہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں