لاہور ، حکومت کو سی پیک کے اقتصادی زونز میں فرنیچر کے کاروباری اداروں کیلئے جگہ مختص کرنی چاہئے، الماس حیدر
ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:25
(جاری ہے)
حکومت کو سی پیک کے خصوصی اقتصادی زونز میں بھی فرنیچر کے کاروباری اداروں کیلئے جگہ بھی مختص کرنی چاہئے تاکہ وہ یہاں سرمایہ کاری کرکے کاروباری ادارے اور صنعتی یونٹس قائم کرسکیں۔
انہوں نے کہا نے کہا کہ چیمبر فرنیچر کے نمائش کنندگان کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گا تاکہ وہ پرسکون ہو کر کاروبار کی طرف توجہ دے سکیں اور ملکی معیشت کو بھی استحکام حاصل ہو۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان انٹرپرینیورز پاکستان کا بہت بڑا اثاثہ اور مستقبل ہیں، انہیں بیرون ممالک میں پاکستانی برانڈز کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔ وہ مختلف ممالک اور ان کے کاروباری اداروں اور مصنوعات کے حوالے سے مناسب ہوم ورک کے ساتھ غیر ملکی دورے کریں تاکہ وہ بہتر مطلوبہ نتائج حاصل کرسکیں۔الماس حیدر نے اندرون ملک نمائشوں کے مسلسل کامیاب انعقاد پر پاکستان فرنیچر کونسل (پی ایف سی) کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے ان کمپنیوں کو برانڈز کے حوالے سے آگاہی اور موجودہ کسٹمرز کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کا موقع ملے گا اور وہ بہتر انداز میں بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ بزنس ریلیشنز بھی قائم کر سکیں گے۔ چیمبر کی طرف سے تعاون اور حوصلہ افزائی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے پی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ انٹیریئرز پاکستان ملک بھر میں بڑی فرنیچر کمپنیوں اور انٹیریئر ڈیزائنرز کے لئے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے جہاں وہ اپنی مصنوعات کی نمائش کر سکتیہیں اور عالمی مارکیٹ میں داخلے کے لئے بھی پی ایف سی ہی سب سے موثر دستیاب پلیٹ فارم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ برآمدات میں اضافہ کے لئے ہمیں بین الاقوامی مارکیٹیں تلاش کرنے کی فوری ضرورت ہے کیونکہ پاکستانی فرنیچر کی برآمدات میں اضافہ کے امکانات اور گنجائش بہت زیادہ ہے۔ پہلے فرنیچر کی برآمدات بہت کم تھیں لیکن آغاز ہو چکا ہے اور بہتر مارکیٹنگ حکمت عملی کے ساتھ مختصر مدت میں ہی برآمدات کو دوگنا کیا جا سکتا ہے۔ میاں کاشف نے مزید کہا کہ غیر ملکی کمپنیاں پاکستانی مارکیٹ میں دلچسپی ظاہر کر رہی ہیں۔ پاکستانی بزنس مین اپنے غیر ملکی ہم منصبوں کے ساتھ مشترکہ منصوبے شروع کرنے پر توجہ دیں، اگر حکومت اور فرنیچر کے تاجروں کا مطمع نظر ایک ہو تو یہ سب ممکن ہے۔ ٹریڈ کمیشنز کے ذریعے غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ جوائنٹ وینچرز کے تحت لیز پر جدید مشینری فراہم کرکے ملکی مصنوعات کے معیار کو انٹرنیشنل سٹینڈرڈ پر لے جا سکتا ہے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
پنجاب بھر میں مختلف ٹریفک حادثات میں 596 افراد شدید زخمی ہو گئے
لاہور پریس کلب میں اقراء کلب کی ہفتہ وار نشست
تمام اضلاع اور تحصیلوں میں ڈرائیونگ سکول کے قیام کو یقینی بنایا جائی: مرزا فاران بیگ
خاتون اول ایران ڈاکٹر جمیلہ عالم الہدی کا ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا تاریخی دورہ
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات 24 سے 30 اپریل تک منایا جائیگا، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر
چوہدری قمر عباس پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر مقرر،نوٹیفکیشن جاری
رمضان کیلئے بنائے گئے صوبائی کنٹرول روم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم ..
پنجاب میں سرمایہ کاری پر چینی کمپنی کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، وزیر صنعت چوہدری شافع حسین
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ