سی پیک سے فاصلے کم اور وسائل میں اضافہ ہوگا'راجہ عدیل

سی پیک روٹ پر اقتصادی زونز سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا،نئی قائم کی جانیوالی انڈسٹریل اسٹیٹس میں غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے گی،نئی انڈسٹریز کا قیام عمل میں آئے گا'سینئر نائب صدر لوہا مارکیٹ شہید گنج

پیر 17 دسمبر 2018 15:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل نے کہا ہے کہ سی پیک سے فاصلے کم اور وسائل میں اضافہ ہوگا ، سی پیک روٹ پر اقتصادی زونز کے قیام سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا،حکومت کی جانب سے ملک بھر میں سی پیک کے تحت قائم ہونے والے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کیلئے خصوصی پیکیج کے تحت ڈیوٹی و ٹیکسوں میں خصوصی رعایت سمیت دیگر مراعات دینے سے غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے گی جس سے ملک معاشی طور پر مستحکم ہوگا اور حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

راجہ عدیل نے کہا کہ سی پیک زونز میں صنعتوں کے قیام کیلئے پاکستانی ،چینی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو یکساں خصوصی مراعات کی فراہمی سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا اور ان اقدامات کے تحت خصوصی اقتصادی زونز میں نئی صنعتوں کے قیام کے لیے خام مال اور پلانٹس و مشینری و دیگر آلات پر سرمایہ کاروں کو ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں سے استثنیٰ اور رعایتی قرضوں سمیت خصوصی مراعات سے ملکی سرمایہ کار بھی خوشدلی سے ان زونز میں نئی صنعتوں کے قیام کیلئے خدمات سرانجام دینگے۔

نئے انڈسٹریل اسٹیٹ میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے نئے صنعتی یونٹس کے قیام سے نہ صرف روز گار کے لاکھوں مواقع فراہم ہونگے بلکہ ان یونٹس کے قیام سے ملکی برآمدات میں اضافہ اور تجارتی خسارہ میں کمی ہوگی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں