ممکنہ منی بجٹ پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے ‘ آل پاکستان انجمن تاجران

حکومت صنعتکاروں، سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کو حقائق سے آگاہ کرنے کیلئے روابط کو فروغ دے ‘ اشرف بھٹی

منگل 18 دسمبر 2018 15:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) آل پاکستان انجمن تاجران نے وفاقی حکومت کی جانب سے ممکنہ منی بجٹ پیش کرنے کے حوالے سے کہا ہے کہ اس سلسلہ میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے ،حالیہ چند ماہ میں ہر طرح کے کاروبار میں 40سے 50فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے جس سے بیروزگاری کی شرح بڑھی ہے ۔ مرکزی صدر اشرف بھٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت صنعتکاروں، سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کا اعتماد حاصل کرنے کیلئے روابط کو فروغ دے اور انہیں اصل صورتحال سے آگاہ کرے ۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت کی جانب سے ممکنہ طو ر پر منی بجٹ کے حوالے سے باتیں ہو رہی ہیں اس لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کی گول میز کانفرنس بلا کر انہیں نہ صرف اعتماد میں لیا جائے بلکہ ان کی تجاویز کو بھی اہمیت دی جائے ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ روزگار کی فراہمی اور خوشحالی کیلئے مقامی سرمایہ کاروں کو اعتماد میں لیا جائے ۔ حالیہ چند ماہ میں ہر طرح کے کاروبار میں 40سی50فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے جو انتہائی تشویشناک ہے اوراس سے بیروزگاری کی شرح بھی بڑھی ہے ۔انہوںنے مزید کہا کہ موجودہ حالات کی وجہ سے کاروبار کے حالات یہ ہیں کہ اخراجات پورے کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے اس لئے حکومت مزید ٹیکسز عائد کرنے کی بجائے نئے لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لائے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں