صنعتی مسائل کے حل سے انڈسٹری ترقی کرے گی ،خادم حسین

منگل 18 دسمبر 2018 21:22

صنعتی مسائل کے حل سے انڈسٹری ترقی کرے گی ،خادم حسین
لاہور۔18 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) ممتازتاجر رہنما و ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس خادم حسین نے کہا ہے کہ صنعتی مسائل کے حل سے انڈسٹری ترقی کرے گی اور حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ صنعتوں کی ترقی کیلئے پیداواری لاگت میں کمی کیلئے اقدامات کیے جائیں جن میں بجلی اور سوئی گیس کی قیمتوںمیںکمی ضروری ہے۔

خادم حسین نے کہا کہ پنجاب میں صنعتی مقاصد کیلئے گیس کے نرخ دوسرے صوبوں کی طرح مقرر کیے جائیں ۔ انہوںنے کہا کہ صنعتوں کی بلند پیداواری لاگت سے اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ سے ملکی برآمدات کمی کا شکار ہیں ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی اور بجلی و گیس کی قیمتوںمیں کمی لاکر ریلیف دیا جائے تاکہ صنعتی شعبہ ترقی کرسکے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں