پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی سے مزین اوپو کا نیا سمارٹ فون آر17پرو متعارف

بدھ 19 دسمبر 2018 13:00

پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی سے مزین اوپو کا نیا سمارٹ فون آر17پرو متعارف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) اوپو نے پاکستان میں آر17پرو سمارٹ فون متعارف کروا دیا جو حال ہی میں عالمی سطح پر معروف آر سیریز کا حصہ ہے اور یہ ملک بھر میں فروخت کیلئے دستیاب ہے‘اوپو کے سی ای او جارج لونگ کے مطابق اس پاور پیکڈ ڈیوائس کی پاکستانی قیمت ایک لاکھ9 ہزار 999 روپے ہے،ابتدائی طور پر آر17پرو کو دو رنگوں میں متعارف کروایا گیا ہے جن میں ’’ریڈینٹ مسٹ اور ایمرلڈ گرین‘‘شامل ہیں جو خوبصورت رنگوں کے حسین امتزاج سے مزین ہیں‘انہوں نے بتایا کہ اس سمارٹ فون میں عصر حاضر کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے‘انہوں نے امید ظاہر کی کہ کمپنی کی طرف سے متعارف کروایا جانیوالا سمارٹ فون کا یہ ماڈل پاکستانی صارفین کو بے حد پسند آئے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں