ایف پی سی سی آئی انتخابات ،

پاکستان ٹائرز امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کا بزنس مین پینل کی غیر مشروط حمایت کا اعلان بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے کے عملی اقدامات کرینگے‘بزنس مین پینل کے رہنماؤں کاغیر مشروط حمایت پر اظہار تشکر

بدھ 19 دسمبر 2018 14:55

ایف پی سی سی آئی انتخابات ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) پاکستان ٹائرزامپورٹرزاینڈڈیلرزایسوسی ایشن نے وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی) کے انتخابات 2019میں بزنس مین پینل پاکستان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے۔یہ اعلان پاکستان ٹائرزامپورٹرزاینڈڈیلرزایسوسی ایشن کے سر براہ شاہد آنول، قمر آنول اور چیئرمین اشرف دھارانی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میںایسوسی ایشن کے چیئرمین اشرف دھارانی، سینئروائس چیئرمین محمد شاہد آنول،وائس چیئرمین شفقت سعید پراچہ اورمحمد قمر آنول نے شرکت کی۔پاکستان ٹائرزامپورٹرزاینڈڈیلرزایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے بزنس مین پینل کے رہنمائوں میاں انجم نثارمیاں زاہدحسین،زکریاعثمان،شوکت احمد، خرم سعید،ثاقب فیاض مگوںاوردیگرقائدین کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ علائوالدین مری سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کو ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں صدارت اورچوہدری محمد حسین زاہد کو سینئرنائب صدر کاامیدوار نامزد کرنابہترین اقدام ہے ۔

(جاری ہے)

ہم امیدکرتے ہیں کہ علائو الدین مری اور چوہدری محمد حسین زاہد قومی معیشت کی بہتری اور تیز تر صنعت کاری کیلئے چاروں صوبوں کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کرپالیسیاں مرتب کریں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں