ایف پی سی سی آئی انتخابات‘پاکستان ٹائرزامپورٹرزاینڈڈیلرزایسوسی ایشن کا بزنس مین پینل کی حمایت کا اعلان

بدھ 19 دسمبر 2018 18:15

ایف پی سی سی آئی انتخابات‘پاکستان ٹائرزامپورٹرزاینڈڈیلرزایسوسی ایشن کا بزنس مین پینل کی حمایت کا اعلان
لاہور۔19 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) پاکستان ٹائرزامپورٹرزاینڈڈیلرزایسوسی ایشن نے وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی) کے انتخابات 2019 ء میں بزنس مین پینل کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے،یہ اعلان پاکستان ٹائرز امپورٹرز اینڈ ڈیلرزایسوسی ایشن کے سر براہ شاہد آنول، قمر آنول اور چیئرمین اشرف دھارانی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا،اجلاس میںایسوسی ایشن کے چیئرمین اشرف دھارانی، سینئروائس چیئرمین محمد شاہد آنول،وائس چیئرمین شفقت سعید پراچہ اورمحمد قمر آنول نے شرکت کی،پاکستان ٹائرزامپورٹرزاینڈڈیلرزایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے بزنس مین پینل کے رہنمائوں میاں انجم نثارمیاں زاہدحسین،زکریاعثمان،شوکت احمد، خرم سعید،ثاقب فیاض مگوں اور دیگر قائدین کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ علائوالدین مری کو ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں صدارت اورچوہدری محمد حسین زاہد کو سینئرنائب صدر کاامیدوار نامزد کرنا بہترین اقدام ہے ،ہم امیدکرتے ہیں کہ علائو الدین مری اور چوہدری محمد حسین زاہد قومی معیشت کی بہتری اور تیز تر صنعت کاری کیلئے چاروں صوبوں کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کرپالیسیاں مرتب کریں گے ،انہوں نے کہاکہ وفاقی چیمبر کے گزشتہ انتخابات میں یوبی جی نے ایسے لوگوں کو منتخب کرایا جنہوںنے اپنی آنکھیںبزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل سے بندرکھیں جس کے نتیجے میں بزنس کمیونٹی کے مسائل میں کئی گنااضافہ ہواہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بزنس مین پینل کے نامزد امیدواران بزنس کمیونٹی کے حقیقی ترجمان ہیں اور بزنس کمیونٹی کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں، بزنس مین پینل کے رہنمائو ں میاں انجم نثار، میاں زاہد حسین و دیگرنے پاکستان ٹائرزامپورٹرزاینڈڈیلرزایسوسی ایشن کی جانب سے بزنس مین پینل کے امیدواروں کی غیرمشروط حمایت کرنے پران کاشکریہ اداکیااور کہاکہ ہماراماضی گواہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ بزنس کمیونٹی کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی پہلے جیسے جذبے کے تحت بزنس کمیونٹی کے مسائل کو ہرفورم پراجاگرکریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں